نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا میرے پاس اختیار نہیں: ممدانی
نیویارک، 22 جولائی (یو این آئی) نیو یارک کے میئر زہران ممدانی نے امریکہ کی وفاقی حکومت سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک سٹی کے پاس اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کاقانونی اختیار نہیں، تاہم وفاقی حکومت کے

نیویارک، 22 جولائی (یو این آئی) نیو یارک کے میئر زہران ممدانی نے امریکہ کی وفاقی حکومت سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک سٹی کے پاس اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کاقانونی اختیار نہیں، تاہم وفاقی حکومت کے پاس یہ اختیار موجود ہے ۔انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) کے ساتھ تعاون کرکے وارنٹ پر عمل درآمد کرے ۔اپنے بیان میں زہران ممدانی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نتین یاہو کے گرفتاری وارنٹ سے متفق ہیں۔زہران ممدانی کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے آئی سی سی کے گرفتاری وارنٹ پر عملدرآمد سے متعلق موجودہ قانون کے تحت ہرنکتے کا جائزہ لیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ نیویارک سٹی نیتن یاہو کوگرفتار کرنے کاقانونی اختیارنہیں رکھتا ہے ۔ زہران ممدانی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے مجرم اور خوفناک نسل کشی کے مرتکب ہیں، وہ 73 ہزار سے زائد افراد کے قتل کے ذمہ دارہیں، ان کا نیویارک میں استقبال نہیں کیاجائے گا۔