اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ذریعہ غریب اقلیتی خواتین میںسلائی مشینوں کی تقسیم
گدوال میں تقریب ، رکن اسمبلی کرشنا موہن ریڈی اور عبیداللہ کوتوال کی شرکت حیدرآباد ۔22 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے گدوال ضلع میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین میں 139 سلائی مشین تقسیم کئے گئے۔ اندراماں میناریٹی مہیلا شکتی اسکیم کے تحت کارپوریشن ریاست بھر م

گدوال میں تقریب ، رکن اسمبلی کرشنا موہن ریڈی اور عبیداللہ کوتوال کی شرکت حیدرآباد ۔22 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے گدوال ضلع میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین میں 139 سلائی مشین تقسیم کئے گئے۔ اندراماں میناریٹی مہیلا شکتی اسکیم کے تحت کارپوریشن ریاست بھر میں مستحق اور غریب خواتین میں سلائی مشین تقسیم کر رہا ہے تاکہ خواتین کو معاشی طور پر خودمکتفی بنایا جاسکے۔ صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن محمد عبید اللہ کوتوال ، رکن اسمبلی گدوال بی کرشنا موہن ریڈی ، میونسپل چیرمین شریمتی ٹی وجئے لکشمی ، صدر ضلع کانگریس راجیو ریڈی اور محکمہ جات کے عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔ رکن اسمبلی کرشنا موہن ریڈی نے اقلیتی فینانس کارپوریشن کی ستائش کی اور کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کی معاشی ترقی کے لئے کئی اسکیمات متعارف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی تمام طبقات کی یکساں ترقی کے اقدامات کر رہے ہیں۔ صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن عبیداللہ کوتوال نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور وزیر اقلیتی بہبود محمداظہرالدین سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کی اسکیمات پر عمل آوری میں حکومت سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو خودروزگار اسکیم کے تحت معاشی طورپر خود مکتفی بنانے کیلئے ریاست کے تمام اضلاع میں سلائی مشینوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نے اقلیتی امیدواروں کیلئے مختلف کورسس میں ٹریننگ کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ اسکل ڈیولپمنٹ سے اقلیتی امیدواروں کو روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔1/k