تلنگانہ میں SIR مہم : نوجوان کی خودکشی‘وزیر اعظم کو ذمہ دار ٹہرایا
ضلع راجنا سرسلہ کے و مشی نے اینومریشن فارم پر خودکشی نوٹ لکھا ‘عوام میں غم و غصہحیدرآباد ۔ /23 جولائی (سیاست نیوز) ست تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ میں ایک نوجوان نے ووٹر لسٹوں کی جامع نظرثانی (SIR) مہم سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی اور خودکشی نوٹ میں اپنی موت کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو ذمہ دار قرار

ضلع راجنا سرسلہ کے و مشی نے اینومریشن فارم پر خودکشی نوٹ لکھا ‘عوام میں غم و غصہحیدرآباد ۔ /23 جولائی (سیاست نیوز) ست تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ میں ایک نوجوان نے ووٹر لسٹوں کی جامع نظرثانی (SIR) مہم سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی اور خودکشی نوٹ میں اپنی موت کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو ذمہ دار قرار دیا ۔ اس واقعہ کے بعد سارے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجنا سرسلہ کے یلاریڈی منڈل میں واقع راچرلہ کولاپلی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ومشی نے (SIR) مہم کے اینومریشن فارم پر خودکشی نوٹ تحریر کیا ۔ خودکشی سے قبل اس نے واضح طور پر لکھا اور اس کی موت کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو ذمہ دار قرار دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقعہ واردات پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے خودکشی نوٹ والے اینومریشن فارم کو اپنے قبضے میں لے لیا اور نعش کو پنچنامہ کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے سرسلہ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ نوجوان نے یہ سخت اور دردناک قدم کیوں اٹھایا اور اس تحریر کے پیچھے کی کیا وجوہات تھیں ۔ نوجوان ومشی کی اچانک موت کے باعث راچرلہ کولاپلی میں گہرے غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پولیس کو مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔