طلبہ کی آواز دبانے سے تحریک مزید مضبوط ہوگی: عام آدمی پارٹی
نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے چہارشنبہ کو یہاں مہاراشٹر کے سابق وزیرِ اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کر کے نیٹ پیپر لیک، طلبہ کی تحریک اور ملک کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔کیجریوال نے میٹنگ کے بعد کہا کہ ان کی پارٹی نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے او

نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے چہارشنبہ کو یہاں مہاراشٹر کے سابق وزیرِ اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کر کے نیٹ پیپر لیک، طلبہ کی تحریک اور ملک کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔کیجریوال نے میٹنگ کے بعد کہا کہ ان کی پارٹی نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور نوجوانوں کے مسائل ہی ملک کے مسائل ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت طلبہ کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے ، لیکن اس سے تحریک مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہے طلبہ پر پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نہتے تھے ، پھر بھی ان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کے گولے داغے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ صرف امتحانی نظام میں اصلاح اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب کئی وزراء بدلے جا سکتے ہیں، تو نظامِ تعلیم میں مسلسل اٹھ رہے سوالات کے درمیان وزیرِ تعلیم بھی جواب دہی طے کریں۔عامی آدمی پارٹی کے لیڈر نے الزام لگایا کہ ملک میں امتحانی نظام شدید بحران سے گزر رہا ہے ۔ ان کے مطابق پیپر لیک، تشخیص کے نظام کی خامیاں اور امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث نوجوانوں میں وسیع پیمانے پر عدم اطمینانی پائی جارہی ہے ۔