حیدرآباد اور دیگر دو کارپوریشنوں کے ترقیاتی کاموں کی عاجلانہ تکمیل
چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت، اراضی کے حصول کے بعد ہی ٹنڈرس جاری کئے جائیں حیدرآباد ۔23 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ، ملکاجگیری اور سائبر آباد کمشنریٹس کے حدود میں جاری ترقیاتی کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے کور اربن

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت، اراضی کے حصول کے بعد ہی ٹنڈرس جاری کئے جائیں حیدرآباد ۔23 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ، ملکاجگیری اور سائبر آباد کمشنریٹس کے حدود میں جاری ترقیاتی کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے کور اربن ریجن کے تحت ترقیاتی کاموں کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا۔ سکریٹری بلدی نظم و نسق سری دیوی ، چیف منسٹر کے سکریٹری مانک راج ، کمشنر جی ایچ ایم سی آر وی کرنن ، سائبر آباد میونسپل کمشنر جی سریجنا اور ملکاجگیری کمشنر ونئے کرشنا ریڈی کے علاوہ کمشنر حیڈرا رنگناتھ اور دیگر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کسی بھی پراجکٹ کیلئے اراضی حصول کی تکمیل تک ٹنڈر جاری نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اراضیات کے حصول کو موثر بنانے کیلئے اسپیشل آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے جی ایچ ایم سی ، ملکاجگیری اور سائبر آباد کمشنریٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ مشترکہ رابطہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی تاکہ محکمہ جات کے درمیان بہتر تال میل کے ذریعہ پراجکٹس کو تیزی سے مکمل کیا جاسکے ۔ چیف منسٹر نے سائبر آباد میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے مجسمہ کی تنصیب اور جنکشن کے تعمیری کاموں کو جلد مکمل کرنے ایچ ایم ڈی اے کو ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن مینجمنٹ کی مجوزہ عمارت اور ملکاجگیری میونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت کے ڈیزائن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیزائن میں تبدیلی کی تجاویز پیش کی۔1/k