سرکاری اسکولس اور اقامتی اداروں میں اندرون ایک ماہ یونیفارمس کی تقسیم
ریاست میں معمول سے 27 فیصد کم بارش، ضلع کلکٹرس کو چوکسی کیلئے چیف سکریٹری سنجے جاجو کی ہدایتحیدرآباد ۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سنجے جاجو نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ تمام سرکاری اسکولوں اور اقامتی اسکولوں کے ہر طالب علم کو اندرون ایک ماہ فی کس دو یونیفارمس کی تقسیم کا عمل مکمل کریں ۔ چیف

ریاست میں معمول سے 27 فیصد کم بارش، ضلع کلکٹرس کو چوکسی کیلئے چیف سکریٹری سنجے جاجو کی ہدایتحیدرآباد ۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سنجے جاجو نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ تمام سرکاری اسکولوں اور اقامتی اسکولوں کے ہر طالب علم کو اندرون ایک ماہ فی کس دو یونیفارمس کی تقسیم کا عمل مکمل کریں ۔ چیف سکریٹری نے آج ضلع کلکٹرس اور محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت پر اسکولوں میں یونیفارمس کی تقسیم کے موقف کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو کانفرنس میں ضلع واری رپورٹ حاصل کی گئی۔ چیف سکریٹری نے یونیفارمس کی تیاری اور تقسیم کے علاوہ موسمی حالات کی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اسکول یونیفارمس کی سلوائی کیلئے 26 ہزار سیلف ہیلپ گروپس کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ یونیفارمس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ عہدیداروں نے کہا کہ بیشتر اسکولوں میں یونیفارمس کی تقسیم کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور طلبہ میں اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ ضلع اور منڈل سطح پر نگرانکار کمیٹیوں کے ذریعہ یونیفارمس تقسیم کئے جائیں۔ موسمی تبدیلی کا جائزہ لیتے ہوئے چیف سکریٹری نے کہا کہ جاریہ مانسون سیزن میں ریاست میں اوسط سے 27 فیصد بارش کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست کے 7 اضلاع میں معمول کے مطابق بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ 385 منڈلوں میں معمول سے کم بارش ہوئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ موسمی تبدیلی کے نتیجہ میں کسانوں کو متبادل فصلوں کی رہنمائی کی جارہی ہے۔ کرناٹک اور مہاراشٹرا میں بھی بارش حوصلہ افزاء نہیں ہے جس کے نتیجہ میں پڑوسی ریاستوں سے پانی کا حصول دشوار کن ہے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ کسانوں کو دھان کے بجائے دیگر فصلوں کو اختیار کرنا چاہئے جن کے لئے پانی کی کم ضرورت پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں بارش کے امکانات کم ہوتے ہیں ، لہذا محکمہ زراعت کو چوکسی برقرار رکھنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ متبادل فصلوں کی صورت میں کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت کا بھروسہ دلایا جائے۔ ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی کہ 45 دنوں میں ایک مرتبہ منڈل سطح کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تاکہ موسمی تبدیلی کے حالات سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔ ویڈیو کانفرنس میں اسپیشل چیف سکریٹری سبیا ساچی گھوش ، دانا کشور ، سکریٹری آبپاشی سریدھر ، سکریٹری زراعت سریندر موہن ، ڈائرکٹر اگریکلچر این گوپی، کمشنر پنچایت راج دیویا ، ڈائکٹر اسکول ایجوکیشن نوین نکولس نے شرکت کی۔1/k/m/b