اسکالرشپ اور فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایہ جات فوری جاری کئے جائیں
ایس آئی او کا راؤنڈ ٹیبل اجلاس، محمد اظہرالدین ، مولانا جعفر پاشاہ اور دوسروں کی شرکتحیدرآباد ۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز) جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) تلنگانہ یونٹ نے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی اجرائی میں حکومت کی جانب سے تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ تنظیم کی جانب سے راؤنڈ ٹ

ایس آئی او کا راؤنڈ ٹیبل اجلاس، محمد اظہرالدین ، مولانا جعفر پاشاہ اور دوسروں کی شرکتحیدرآباد ۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز) جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) تلنگانہ یونٹ نے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی اجرائی میں حکومت کی جانب سے تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ تنظیم کی جانب سے راؤنڈ ٹیبل اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقررین نے تلنگانہ حکومت سے تمام زیر التواء اسکالرشپس کی فوری اجرائی کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین ، صدر صفاء بیت المال جناب غیاث احمد رشادی ، مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ ، صدر جمیعت اہلحدیث ڈاکٹر شفیق عالم جامعی ، مفتی زبیر قاسمی ، صدر ریاستی ایس آئی او محمد فراز احمد اور دوسروں نے شرکت کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم جو 1996 میں متعارف کی گئی تھی، ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، ای بی سی ، اقلیتی برادری اور معذور افراد سے تعلق رکھنے والے لاکھوں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد گار ثابت ہوئی ہے ۔ گزشتہ ایک دہائی سے معاشی طور پر کمزور طبقات کے لاکھوں طلبہ کو اسکالرشپ کی اجرائی کے بعد اچانک کمی کردی گئی۔ تعلیمی سال 2023-24 میں 40 فیصد درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ 2024-25 میں ایک بھی اسکالرشپ منظور نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں ہزاروں طلبہ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک کل جماعت وفد چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرے گا اور انہیں طلبہ کی مشکلات سے آگاہ کیا جائے گا ۔ حکومت اگر اس مسئلہ کا فوری حل تلاش نہ کرے اور زیر التواء اسکالرشپ جاری نہ کرے تو عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔ مقررین نے کہا کہ ایس آئی او نے اس مسئلہ پر حکومت سے بارہا نمائندگی کی ہے۔ تعلیمی سال 2025-26 میں اسکالرشپ کے لئے 150 کروڑ مختص کئے گئے۔ بعض تنظیموں نے نومبر 2025 میں ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی جس میں اسکالرشپ اور فیس بازادائیگی کے سلسلہ میں عدالت سے مداخلت کی اپیل کی گئی۔ صدر ایس آئی او محمد فراز احمد نے کہا کہ اسکالرشپ کی اجرائی طلبہ کا دستوری حق ہے۔ انہوں نے حکومت سے اسکالرشپ اور فیس ری ایمبرسمنٹ کی فوری اجرائی کا مطالبہ کیا۔1/k/m/b