آج ریاستی سطح پر تعلیمی اداروں کے بند کی اپیل
کانگریس اور بائیں بازو طلبہ تنظیموں کا دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ کا مطالبہحیدرآباد ۔23 ۔ جولائی (سیاست نیوز) کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی اور بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں نے کل 24 جولائی کو ریاست گیر سطح پر تعلیمی اداروں کے بند کی اپیل کی ہے ۔ نئی دہلی میں پرامن احتجاجیوں پر پولیس لاٹھی چارج

کانگریس اور بائیں بازو طلبہ تنظیموں کا دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ کا مطالبہحیدرآباد ۔23 ۔ جولائی (سیاست نیوز) کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی اور بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں نے کل 24 جولائی کو ریاست گیر سطح پر تعلیمی اداروں کے بند کی اپیل کی ہے ۔ نئی دہلی میں پرامن احتجاجیوں پر پولیس لاٹھی چارج اور راہول گاندھی کی گرفتاری کیخلاف ایک روزہ بند کا فیصلہ کیا گیا۔ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر وائی وینکٹ سوامی نے بتایا کہ بائیں بازو طلبہ تنظیموں SFI ، AISF ، PDSU ، AISB اور دیگر طلبہ تنظیموں نے تعلیمی اداروں کے بند کی اپیل کی ہے۔ نیٹ 2026 کے افشاء سے ملک میں 22 لاکھ سے زائد طلبہ متاثر ہوئے اور دوبارہ امتحان میں بھی بے قاعدگیوں کی شکایات ملی ہیں۔ لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے طلبہ کو انصاف دلانے کے مقصد سے اپوزیشن قائدین کے ساتھ وزیراعظم کی قیامگاہ پر جمہوری انداز میں دھرنا دیا لیکن پولیس نے راہول گاندھی کو زخمی کردیا۔ راہول گاندھی طلبہ کو انصاف دلانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ملک کا ہر شہری وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ کی مانگ کر رہا ہے لیکن مودی حکومت انہیں بچا رہی ہے۔ طلبہ پر لاٹھی چارج غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام ہے۔ این ایس یو آئی نے اپنے تمام یونٹس کو ہدایت دی گئی کہ تعلیمی اداروں کے بند میں حصہ لیں۔تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کے انتظامیہ اور طلبہ سے اپیل کی گئی کہ وہ بند میں حصہ لے کر طلبہ تنظیموں کے مطالبات کی تائید کریں۔1/k