امریکہ میں 1.15ٹریلین ڈالر مالیت کا دفاعی بجٹ منظور
واشنگٹن، 23 جولائی (یو این آئی) امریکی ایوان نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر مالیت کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا۔امریکی ایوانِ نمائندگان نے بدھ کے روز 1.15 ٹریلین ڈالر کا دفاعی پالیسی بل منظور کر لیا ہے ، جس سے ایران جنگ کے لیے مزید اربوں ڈالر فراہمی کی راہ ہموار ہو گئی۔منظور کیے گئے بجٹ میں اسرائیل کے س

واشنگٹن، 23 جولائی (یو این آئی) امریکی ایوان نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر مالیت کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا۔امریکی ایوانِ نمائندگان نے بدھ کے روز 1.15 ٹریلین ڈالر کا دفاعی پالیسی بل منظور کر لیا ہے ، جس سے ایران جنگ کے لیے مزید اربوں ڈالر فراہمی کی راہ ہموار ہو گئی۔منظور کیے گئے بجٹ میں اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق شق بھی شامل ہے ۔دفاعی پالیسی بل 212 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور ہوا۔ 6 ڈیموکریٹ ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 7 ریپبلکن ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ریپبلکن ارکان نے ڈیموکریٹس کی مخالفت کو مسترد کر دیا، جب کہ ڈیموکریٹس کا مؤقف تھا کہ کانگریس، ٹرمپ انتظامیہ کی فوجی طاقت کے وسیع استعمال پر مؤثر قدغن لگانے میں ناکام ہو رہی ہے ۔دفاعی پالیسی بل وہ معاملہ ہے جس پر ہمیشہ دو جماعتی اتفاق رائے پایا جاتا رہا ہے ، لیکن اس بار کے نتائج بتا رہے ہیں کہ یہ اتفاق رائے اب ختم ہونے جا رہا ہے ، اس لیے بڑی تعداد میں اس کی مخالفت میں ووٹ آئے ۔بجٹ قرارداد کے تحت پینٹاگون اور انٹیلی جنس اداروں کے لیے مزید 73 ارب ڈالر مختص کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔جس کا بڑا حصہ ایران جنگ کے اخراجات پورے کرنے پر خرچ کیا جائے گا۔ یہ قرارداد 214 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور ہوئی، جب کہ کسی بھی ڈیموکریٹ نے اس کی حمایت نہیں کی۔تاہم، ان دونوں اقدامات کو قانون بننے کے لیے اب بھی ایک مشکل مرحلے سے گزرنا ہوگا۔