آنکھ کے بدلے آنکھ، کان کے بدلے کان:عباس
تہران، 23 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارادفاعی نظریہ واضح ہے ، آنکھ کے بدلے آنکھ، کان کے بدلے کان۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر پلوں اور بجلی گھروں پر بمباری کی دھمکی دی ہے ، انھوں نے سوشل میڈیا پر

تہران، 23 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارادفاعی نظریہ واضح ہے ، آنکھ کے بدلے آنکھ، کان کے بدلے کان۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر پلوں اور بجلی گھروں پر بمباری کی دھمکی دی ہے ، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ پوسٹ میں کہا ”آج کے بعد اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے آلے یا ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکا تہران کے دارالحکومت میں یا اس کے قریب واقع پلوں یا بجلی گھروں میں سے ایک کو بمباری کرکے تباہ کر دے گا۔”اس بیان کے رد عمل میں وزیر خارجہ ایران عباس عراقچی نے کہا اگر ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارحیت میں شریک یا معاونت فراہم کرنے والے تمام فریق جائز اہداف تصور ہوں گے ۔ادھر خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے بھی امریکہ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو علاقائی تیل کی برآمدات روک دیں گے ، تیل، گیس، بجلی و دیگر اقتصادی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا، اور ایسی کوئی کارروائی پورے خطے اور خطے سے بھی باہر تنازعہ کو بڑھا دے گی۔ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا:ایرانتہران، 23 جولائی (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران اپنی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب ضرور دے گا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ‘ایران یا اس کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا’۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا کہ ‘اس قسم کی جارحیت میں کسی بھی نوعیت کی معاونت کرنے والے تمام فریقوں کو بھی جائز ہدف تصور کیا جائے گا’۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر جہنم کے دروازے کھولنے کا حکم دیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے 3 روز قبل سینٹکام کو حکم جاری کیا، امریکی صدر نے تین روز پہلے کا بیان سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آج دوبارہ جاری کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی، انہیں تباہ کیا جا رہا ہے ، حملے جاری رہیں گے ۔