رکن اسمبلی ملاریڈی کی بی آر ایس سے مستعفی ہونے کی تردید
کیمپ آفس میں کے ٹی آر کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے تمام افواہوں کا خاتمہ کردیاحیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ملا ریڈی نے ان تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں پر مکمل بریک لگا دیا جن میں کہا جارہا تھا وہ بہت جلد بی آر ایس سے مستعفی ہوجائیں گے ۔ آج اپنے ایم ایل

کیمپ آفس میں کے ٹی آر کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے تمام افواہوں کا خاتمہ کردیاحیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ملا ریڈی نے ان تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں پر مکمل بریک لگا دیا جن میں کہا جارہا تھا وہ بہت جلد بی آر ایس سے مستعفی ہوجائیں گے ۔ آج اپنے ایم ایل اے کیمپ آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کا بی آر ایس پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشیل میڈیا میں جاری خبریں بے بنیاد ہیں ۔ ملاریڈی نے بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کیڈر کے ساتھ مل کر کیمپ آفس میں کیک کاٹا اور سالگرہ کا جشن منایا ۔ ملاریڈی نے کہا کہ ان کے خلاف میڈیا اور سوشیل میڈیا میں یہ جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ میں بی آر ایس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہورہا ہوں ۔ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ تمام رپورٹس اور قیاس آرائیاں سراسر غلط اور من گھڑت ہیں ۔ میں بی آر ایس میں ہی ہوں اور کے ٹی آر کی قیادت میں مضبوطی سے کام کررہا ہوں ۔ میری دعا ہے کہ کے ٹی آر 125 سال تک صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی گزاریں اور قوم کی خدمت کرتے رہیں ۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے میڈیا اور سوشیل میڈیا پر اس طرح کی تیز مہم چل رہی تھی کہ ملا ریڈی بی جے پی کے اعلیٰ قائدین سے رابطے میں ہے اور جلد ہی بی آر ایس سے مستعفی ہو کر بی جے پی میں شامل ہوں گے ۔ لیکن آج ان کی جانب سے پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی سالگرہ تقریب منانے اور افواہوں کی تردید کرنے کے بعد اس کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔۔ 2/m/b