نیٹ امتحانی پرچہ کے افشاء کیخلاف سی پی آئی کا 27 جولائی کو ریاست گیر احتجاج
حیدرآباد ۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری سامبا سیوا راؤ نے نیٹ پرچہ کے افشاء کے خلاف نئی دہلی میں جاری طلبہ کے احتجاج سے اظہار یگانگت اور مرکزی حکومت کی جانب سے طاقت کے ذریعہ احتجاج کو کچلنے کی کوششوں کے خلاف ریاست گیر سطح پر احتجاج کا اعلان کیا۔ سامبا سیوا راؤ نے میڈیا کے نمائ

حیدرآباد ۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری سامبا سیوا راؤ نے نیٹ پرچہ کے افشاء کے خلاف نئی دہلی میں جاری طلبہ کے احتجاج سے اظہار یگانگت اور مرکزی حکومت کی جانب سے طاقت کے ذریعہ احتجاج کو کچلنے کی کوششوں کے خلاف ریاست گیر سطح پر احتجاج کا اعلان کیا۔ سامبا سیوا راؤ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ 27 جولائی کو تمام ضلع کلکٹریٹس اور حیدرآباد میں لوک بھون کے روبرو احتجاج منظم کیا جائے گا۔ 6 تا 14 اگست ریاست بھر میں پد یاترا اور شعور بیداری مہم چلائی جائے گی۔ یکم ستمبر کو چلو دہلی پروگرام منظم کیا جائے گا جس میں تلنگانہ سے سینکڑوں افراد کی شرکت کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 تا 17 ستمبر تلنگانہ مسلح جدوجہد کی یاد میں تقاریب منعقد کی جائے گی ۔ سامبا سیوا راؤ نے جنتر منتر پر احتجاجی طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ جمہوری انداز میں احتجاج کو طاقت کے ذریعہ ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تمام ضلع یونٹس کو احتجاجی پروگراموں میں حصہ لینے کی ہدایت دی۔1/k