مغربی بنگال میں 9سے 17اگست تک ’ہر گھر ترنگا‘مہم
کولکاتا، 26 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال حکومت 9سے 17اگست تک ریاست بھر میں ’ہر گھر ترنگا‘مہم چلائے گی۔ اس مہم کا مقصد حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا، قومی یکجہتی کو مضبوط بنانا اور لوگوں کو رضاکارانہ طور پر قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دینا ہے ۔ مرکزی وزارت ثقافت کی ہدایت پر ریاستی محکمہ اطلاعات و ث

کولکاتا، 26 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال حکومت 9سے 17اگست تک ریاست بھر میں ’ہر گھر ترنگا‘مہم چلائے گی۔ اس مہم کا مقصد حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا، قومی یکجہتی کو مضبوط بنانا اور لوگوں کو رضاکارانہ طور پر قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دینا ہے ۔ مرکزی وزارت ثقافت کی ہدایت پر ریاستی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مہم کے نفاذ کیلئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس سال کی مہم کو ‘وندے ماترم’ کی 150ویں سالگرہ سے بھی جوڑا گیا ہے ، جس کے تحت مختلف تقریبات میں قومی پرچم کے ساتھ وندے ماترم کو بھی نمایاں مقام دیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے تمام ضلع انتظامیہ، کولکاتا میونسپل کارپوریشن، بلدیاتی اداروں، پنچایتوں اور تعلیمی اداروں کو مشترکہ طور پر مہم چلانے کی ہدایت دی ہے ۔ اس دوران ترنگا ریلیاں، پربھات پھیریاں، سائیکل اور ای-بائیک ریلیاں، آزادی کے مجاہدین سے متعلق نمائشیں، کوئز، مصوری اور ترنگا رنگولی جیسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ حکومت نے ہر ضلع اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کیلئے ڈیڑھ لاکھ قومی پرچم جبکہ کالیم پونگ ضلع کیلئے 20 ہزار پرچم مختص کیے ہیں۔ اضلاع، سب ڈویژنوں، بلاکوں اور بلدیاتی اداروں کو تقریبات کے انعقاد کیلئے مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔مہم کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ اور تصاویر نبنا (ریاستی سیکریٹریٹ) کو پیش کرنے کو کہا گیا ہے ۔