میر عالم تالاب پر کیبل برج کی تعمیر کا 40 فیصد کام مکمل
جھیل کے دونوں جزائر کی خوبصورتی اور ترقیاتی کام متوازی طور پر مکمل کرنے نرسمہا ریڈی کی ہدایتحیدرآباد 28 جولائی ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے قدیم اور تاریخی تالاب میر عالم پر زیر تعمیر منفرد آئیکونک کیبل برج اور تالاب کو خوبصورت بنانے کے پراجکٹ کاموں کو تیز کرنے موسی ریور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کے

جھیل کے دونوں جزائر کی خوبصورتی اور ترقیاتی کام متوازی طور پر مکمل کرنے نرسمہا ریڈی کی ہدایتحیدرآباد 28 جولائی ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے قدیم اور تاریخی تالاب میر عالم پر زیر تعمیر منفرد آئیکونک کیبل برج اور تالاب کو خوبصورت بنانے کے پراجکٹ کاموں کو تیز کرنے موسی ریور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر ای وی نرسمہا ریڈی نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ جس میں پل کی تعمیر ، تالاب کی مکمل صفائی ، سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ اور ماحولیاتی تحفظ پر حکام اور کنٹراکٹرس کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایم ڈی نرسمہا ریڈی نے بتایا کہ میر عالم جھیل پر زیر تعمیر آئیکونک پل کا تقریبا 40 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ پائل کیپس ، پلرس اور پیئر کیپس کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ انہوں نے کنٹراکٹ کمپنی کو ہدایت دی کہ اگر ضرورت پڑے تو اضافی عملہ اور جدید مشنری کا استعمال کرکے کام کی رفتار بڑھائی جائے تاکہ پراجکٹ مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے ۔ ای وی نرسمہا ریڈی نے خصوصی احکامات دئیے کہ جھیل کے اندر موجود دونوں جزائر (Islands) کی ترقی اور خوبصورتی کا کام پل کی تعمیر کے ساتھ متوازی طور پر مکمل کیا جائے تاکہ یہاں سیاحوں کو ایک بہترین ماحول مل سکے ۔ جھیل کے پانی کو آلودگی سے بچانے حیدرآباد واٹر بورڈ کو سخت ہدایات جاری کی گئی ۔ بغیر ٹریٹ کیا ہوا آلودہ یا سیوریج کا ایک خطرہ پانی بی میر عالم تالاب میں داخل نہیں ہونا چاہئے ۔ جھیل کے پاس موجود سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (STPs) کی مکمل صلاحیت کو استعمال میں لانے اور پمپنگ سسٹم کو فعال بنانے فوری ایکشن پلان مرتب کیا جائے ۔ برسات کے پانی کے نالوں اور سیوریج نالوں کو مکمل طور پر ایک دوسرے سے الگ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جھیل کو سیاحتی مرکز بنانے اس کے پانی کی صفائی کی مہم پل کی تکمیل سے پہلے ہی مکمل کرلی جائے ۔۔ 2/k/b