کیشم پیٹ پولیس کی کارروائی ، بین ریاستی گینگ گرفتار: ترون جوشی
شادنگر ۔29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر ترون جوشی، آئی پی ایس، کمشنر آف پولیس، فیوچر سٹی نے شادنگر زون ڈی سی پی افس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کیشم پیٹ پولیس نے کامیابی کے ساتھ ایک بین الریاستی گینگ کو گرفتار کیا ہے، جو فیوچر سٹی کمشنریٹ، محبوب نگر اور ونپرتی اضلاع میں متعدد چین اسن

شادنگر ۔29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر ترون جوشی، آئی پی ایس، کمشنر آف پولیس، فیوچر سٹی نے شادنگر زون ڈی سی پی افس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کیشم پیٹ پولیس نے کامیابی کے ساتھ ایک بین الریاستی گینگ کو گرفتار کیا ہے، جو فیوچر سٹی کمشنریٹ، محبوب نگر اور ونپرتی اضلاع میں متعدد چین اسنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو مسروقہ سونے کے منگل سوتر برآمد کیے ، اور تین موبائل فونس ، دو عدد چاقو، اور ایک موٹر سائیکل (نمبر: TS06FC2338) برآمد کی، جسے وارداتوں میں استعمال کیا گیا تھا کو ضبط کر لیا۔گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا۔ 1) سکھ دیو سنگھ، عمر 38 سال2) شمشیر سنگھ، عمر 36 سال3) منپریت سنگھ، عمر 24 سال ۔ 25 جولائی 2026 کو صبح تقریباً 11 بجے، سوماراجو بالامّا (62 سال)، ساکن سنتھا پور گاؤں، اپنی پوتی کے ساتھ روزانہ مزدوری کیلئے پیدل جا رہی تھیں۔ شمشان گھاٹ کے قریب بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد ان کے پاس آئے۔ کولہاپور جانے کا راستہ پوچھنے کے بہانے موٹر سائیکل کے پچھلے سوار نے ان کے گلے سے 4 تولہ سونے کا منگل سوتر چھین لیا ، جس کے باعث وہ سڑک پر گر گئیں۔ ملزمان موقع سے فرار ہو کر مکتامدارم گاؤں کی طرف چلے گئے۔ گرفتار ملزمان کی جانب سے اپنے جرم کو قبول کیا اور ان پر مقدمات درج کیے گئے ۔تفتیش کے دوران ملزمان نے درج ذیل مقدمات میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا- کڑتال پولیس اسٹیشن: چین اسنیچنگ29 جولائی کو مصدقہ اطلاع پر، جب ملزمان ایک اور چین اسنیچنگ کی واردات کی تیاری کر رہے تھے، تو کیشم پیٹ پولیس نے انہیں کیشم پیٹ ایکس روڈ، شادنگر کے قریب گرفتار کر لیا۔ برآمد شدہ مال 1. تقریباً 7 تولے وزنی دو سونے کی چینیں۔ 2. 3 موبائل فون 3. ایک موٹر سائیکل 4. دو چاقویہ مقدمہ ڈاکٹر ترون جوشی، آئی پی ایس، کمشنر پولیس، فیوچر سٹی کی نگرانی اور سی سریشا راگھویندر، ڈی سی پی شادنگر زون اور سری ایس لکشمی نارائنا، اے سی پی شادنگر ڈویڑن کی رہنمائی میں، نظام آباد پولیس کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ حل کیا گیا۔تحقیقات سری بی، نرہری (انسپکٹر آف پولیس، کیشم پیٹ پولیس اسٹیشن)، سری بی. سرینواس (سی آئی پی، شادنگر رورل سرکل)، سری ٹی. راج کمار (سب انسپکٹر آف پولیس، کیشم پیٹ پولیس اسٹیشن)، کیشم پیٹ پولیس اسٹیشن کے عملے اور زونل کرائم ٹیم نے انجام دیں، جس کے نتیجے میں ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کا کامیاب سراغ لگایا گیا۔ ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں کمشنر پولیس نے تفتیشی افسران کو نقد انعامات سے نوازا۔