چیف منسٹر کے علاقہ میں کرسیاں خالی
کوڑنگل ۔ 29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں زراعت کے عہدیداران کا فقدان ہوچکا ہے۔ موجودہ طور پر بارش کے دوران فصلیں اُگانے کیلئے کسان برادری کو معلومات کی فراہمی کیلئے متعلقہ عہدیداران کی دفاتر میں عدم موجودگی سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں چنے کے بی

کوڑنگل ۔ 29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں زراعت کے عہدیداران کا فقدان ہوچکا ہے۔ موجودہ طور پر بارش کے دوران فصلیں اُگانے کیلئے کسان برادری کو معلومات کی فراہمی کیلئے متعلقہ عہدیداران کی دفاتر میں عدم موجودگی سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں چنے کے بیج میں گول مال کے معاملے میں اسسٹنٹ سیکریٹری زراعت ADA شنکر راتھوڑ، دودھیاں اے او معطلی کے حوالے ہوگئے ہیں۔ ایسے میں حلقہ اسمبلی میں چار اے اوز کا دیگر مقامات پر تبادلہ عمل میں آیا ہے۔ مذکورہ عہدیداران و اسٹاف کا فقدان ہوئے ایک ماہ کا عرصہ ہوا مگر تاحال ان کی جگہوں پر نئے لوگوں کا انتظام نہ ہونے سے دفتر خالی ہوگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اگریکچرل آفیسر DAO وینکٹیشم کو کوڑنگل اے ڈی او کی زائد ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ لہذا موصوف ماہ رواں کی 23 تاریخ کو رجوع ہوکر گئے۔ تاحال اس جانب رخ نہیں کیا۔ مستقر پر مستقل رہنے والے A.O سری لتا بھی گزشتہ ایک ہفتہ سے رُخصت پر رہنے کی وجہ دفتر خالی خالی دکھائی دے رہا ہے۔ گزشتہ روز مستقر کے دفتر زراعت کا مشاہدہ کرنے پر خالی کرسیاں ہی نظر آئیں۔ موجودہ طور پر فصلوں کو اُگانے کیلئے بروقت صلاح و مشوروں کیلئے دفتر زراعت کو پہنچ کر مایوس واپس لوٹ رہے ہیں لہٰذا موجودہ حالات میں عہدیداران بالا اور حکومت فوراً جائزہ لیتے ہوئے حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں مکمل اسٹاف اور عہدیداروں کا انتظام کرنے کیلئے مقامی کسان چٹلہ پلی سائی ریڈی، سائی کمار، وینکٹیا وغیرہ خواہش ظاہر کررہے ہیں۔