کینیڈا میں امریکی قونصل خانہ کے قریب فائرنگ
ٹورنٹو ۔ 28 جولائی (ایجنسیز) ٹورنٹو میں قائم امریکی قونصل خانے کے نزدیکی علاقے میں پیر کو فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم اس واقعے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔کینیڈا کی پولیس کے مطابق چار ماہ کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے کہ ایک سفارتی مشن کے قریب گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ٹورنٹو پولیس نے

ٹورنٹو ۔ 28 جولائی (ایجنسیز) ٹورنٹو میں قائم امریکی قونصل خانے کے نزدیکی علاقے میں پیر کو فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم اس واقعے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔کینیڈا کی پولیس کے مطابق چار ماہ کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے کہ ایک سفارتی مشن کے قریب گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ٹورنٹو پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا ہے پولیس حکام نے علاقے میں فائرنگ کی آواز سنی۔ جبکہ اس دوران فائرنگ کے خوف سے پرندے بھی ہوا میں اڑنے لگے۔علاقے کو حفاظتی محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔ علاقے سے گولیوں کے خول ملے ہیں۔ تاہم کوئی شخص زخمی ہوا ہے نہ ہی کسی مشکوک شخص کی نشاندہی کی جا سکی ہے۔امریکی قونصل خانے نے پولیس کی طرف سے فوری ریسپانس پر کینیڈین پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu