خستہ حال سڑکوں کیخلاف کوہیر میں انوکھا احتجاج
سڑکوں پر ترکاری اور پھلوں کے پودے لگا دیئے گئےکوہیر۔ 29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل کے موضع پیڑی گمل کے عوام نے موضع کی اہم سڑک کی خستہ حالی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر مختلف اقسام کے ترکاریوں اور پھلوں کے پودے لگادیئے گئے۔ اس موقع پر موضع سرپنچ نے بتایا کہ گزشتہ 12 ال سے موضوع

سڑکوں پر ترکاری اور پھلوں کے پودے لگا دیئے گئےکوہیر۔ 29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل کے موضع پیڑی گمل کے عوام نے موضع کی اہم سڑک کی خستہ حالی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر مختلف اقسام کے ترکاریوں اور پھلوں کے پودے لگادیئے گئے۔ اس موقع پر موضع سرپنچ نے بتایا کہ گزشتہ 12 ال سے موضوع پیڈی گمل کی اہم سڑک پوری طرح خستہ حال ہوچکی ہے جہاں پر بڑے بڑے گڑھے پڑتے ہیں۔ موٹر گاڑیاں تو درکنار عوام کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوچکا تھا اور گاؤں سے باہر جانے عوام اور اسکول و کالج کے طلبہ کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں 12 سے قبل یہ سڑک کی تعمیر و مرمت کی گئی تھی۔ اب سڑک اتنی خراب ہوچکی ہے کہ اس سڑک پر موضع کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے پودے لگادیئے تاکہ متعلقہ محکمہ کو اس بات کا احساس ہوجائے کہ ایک کھیت میں راستہ چلنا کتنا مشکل ترین ہوتا ہے۔ اس موقع پر متعلقہ محکمہ پنچایت راج کے عہدیداروں سے ربط کرنے پر انہوں نے بتایا کہ 1.20 کروڑ روپئے کا تخمینہ تیار کرتے ہوئے روانہ کردیا گیا ہے۔ بہت جلد سڑک کی تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ فی الحال پیوند کاری کی جائے گی۔