ہندوستانی ہاکی ٹیم کو زعفرانی رنگ میں رنگ دیا گیا
بلیو کے بجائے زعفرانی جرسی ، ہاکی ورلڈکپ کے لیے حکومت کا اقدامحیدرآباد ۔30 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ملک میں بی جے پی حکومت کی جانب سے ہر شعبہ کو زعفرانی رنگ میں رنگنے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ہندوستان کی مرد اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کے ڈریس کو بھی زعفرانی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روایتی بلیو رنگ کے ڈریس

بلیو کے بجائے زعفرانی جرسی ، ہاکی ورلڈکپ کے لیے حکومت کا اقدامحیدرآباد ۔30 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ملک میں بی جے پی حکومت کی جانب سے ہر شعبہ کو زعفرانی رنگ میں رنگنے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ہندوستان کی مرد اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کے ڈریس کو بھی زعفرانی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روایتی بلیو رنگ کے ڈریس کے بجائے زعفرانی رنگ کے ڈریس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم آئندہ ماہ نیدرلینڈ اور بلجیم میں ورلڈکپ ہاکی ٹورنمنٹ میں حصہ لے گی۔ سابق کپتان ویرین رسکھنہا نے ہاکی ٹیم کے ڈریس کو زعفرانی بنانے پر اعتراض جتایا ہے۔ سوشیل میڈیا پر ہاکی انڈیا کی جانب سے ٹیم کے سرکاری ڈریس کا انکشاف کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ ہندوستان کے وقار کی برقراری کیلئے یہ منفرد ڈریس تیار کیا گیا ہے جو ملک کی تاریخ کو بیان کرتا ہے۔ ہاکی انڈیا کا کہنا ہے کہ زعفرانی رنگ جرأت ، قربانی ، حوصلے اور کامیابی کی علامت ہے۔ ہندوستان کے قومی پرچم سے متاثر ہوکر یہ ڈریس طئے کیا گیا اور ہاکی ٹیم کے لئے کامیابی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ہاکی ورلڈ کپ 15 تا 30 اگست منعقد ہورہا ہے۔ ہندوستان کے تہذیبی ورثہ کو ڈریس میں شامل کیا گیا۔ اشوک چکر اور سدرشن چکر کو بھی کرکٹ کھلاڑیوں کے سرکاری ڈریس کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ ڈریس کے دونوں جانب کھندوں پر ترنگا شامل کیا گیا ۔ جرسی کے سامنے کے حصہ پر ’’انڈیا‘‘ تحریر کیا گیا۔ ہاکی انڈیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی نئی جرسی ’’ایک بھارت سریشٹ بھارت‘‘ کے نظریہ کی ترجمانی کرے گا ۔ ہاکی کھلاڑیوں کے ڈریس کو زعفرانی بنانے پر سوشیل میڈیا میں صارفین اور ہاکی شائقین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے حالیہ عرصہ میں مختلف شعبہ جات میں زعفرانی رنگ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔1/k/m/b