محکمہ اقلیتی بہبود میں جاری بدعنوانیوں کی اصل جڑ کون ؟
عمارت حج ہاوز کے تمام دفاتر میں وزیر کے افراد ہونے کے دعوے کے ساتھ عہدیداروں کو ہراسانیحیدرآباد۔30جولائی(سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ میں جاری بدعنوانیوں کی جڑ کون ہے!تلنگانہ میںریاستی وزیر اقلیتی بہبود کے عہدہ پر جناب محمد اظہر الدین کی حلف برداری سے قبل محکمہ اقلیتی بہبود کو منظم انداز

عمارت حج ہاوز کے تمام دفاتر میں وزیر کے افراد ہونے کے دعوے کے ساتھ عہدیداروں کو ہراسانیحیدرآباد۔30جولائی(سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ میں جاری بدعنوانیوں کی جڑ کون ہے!تلنگانہ میںریاستی وزیر اقلیتی بہبود کے عہدہ پر جناب محمد اظہر الدین کی حلف برداری سے قبل محکمہ اقلیتی بہبود کو منظم انداز میں تباہ کیا جارہا تھا لیکن اب اس تباہی کے حصہ داروں میں مزید افراد شامل ہوچکے ہیں جو کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت خدمات انجام دینے والے اداروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے عہدیداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ حج ہاؤز کی عمارت میں اب تک محض محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے مخبر یا ایجنٹ سرگرم تھے جو عہدیدارو ںکو ’بلیک میل‘ کیا کرتے تھے لیکن اب ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کا نام لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہراساں کرنے والوں کی نئی ٹیم ’حج ہاؤز ‘ میں سرگرم ہوچکی ہے ۔ بتایا جاتاہے کہ حج ہاؤز کی عمارت میں موجود مختلف دفاتر تلنگانہ وقف بورڈ ‘ تلنگانہ حج کمیٹی ‘ تلنگانہ اردو اکیڈیمی ‘ تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ‘ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کے دفتر میں ریاستی وزیر کے دفتر سے تعلق رکھنے والے غیر مجاز افراد ملازمین کی طرح سرگرم ہیں۔ عہدیداروں نے اس بات کی شکایت کی ہے کہ محمد اظہر الدین کا نام لیتے ہوئے تمام دفاتر میں ان کے قریبی افراد ہونے کے دعویٰ کرتے ہوئے نہ صرف عہدیداروں کو ہراساں کر رہے ہیں بلکہ دفتری امور میں بھی ان کی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے۔ان افراد سے دریافت کرنے پر یہ کہہ رہے ہیں کہ ان سرکاری دفاتر سے رجوع ہونے والے افراد اور ان کے کام سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کی ذمہ داری انہیں تفویض کی گئی ہے اور وہ یہ تفصیلات راست ’وزیر‘ کو دیتے ہیں اسی لئے ان کے کام میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کی جائے۔ریاستی وزیر اور ان کے دفتر سے تعلق کی بناء پر بیشتر عہدیدار ان غیر مجاز افراد کی سرگرمیوں سے نالاں ہونے کے باوجود مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ یہ ’غیر متعلقہ ‘ افراد اپنے کاموں کے لئے محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت خدمات انجام دینے والے تمام دفاتر کے باہر سرگرم ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض صدورنشین نے اس سلسلہ میں جناب محمد اظہر الدین کو اس سلسلہ میں باضابطہ شکایت بھی کی ہے کہ ان کے قریب رہنے والوں کی مداخلت حج ہاؤز کے امور میں بڑھنے لگی ہے لیکن اس کے باوجود ان کے خلاف کسی بھی طرح کی کاروائی یا انہیں روکنے کے اقدامات نہ کئے جانے کی وجہ سے وہ بھی مایوس ہوچکے ہیں۔محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت خدمات انجام دینے والے اداروں میں موجود عہدیدار اب محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت خدمات انجام دینے والے اداروں سے اپنے تبادلہ کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہوچکے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ حج ہاؤز میں موجود دفاتر کے علاوہ تلک روڈ پر موجود ڈائریکٹوریٹ ‘ کمشنر محکمہ اقلیتی بہبود کے علاوہ تلنگانہ میناریٹیز ریسڈینشل ایجوکیشن انسٹیٹیوشنس سوسائیٹی کے صدر دفتر ’انیس الغرباء یتیم خانہ ‘ کے آس پاس بھی ان غیر مجاز افراد کی سرگرمیوں میں کافی اضافہ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔3/m/b