موسلادھار بارش سے نمٹنے کے لیے ضلع کلکٹرس کو چوکسی کی ہدایت
حیدرآباد کے نشیبی علاقوں پر توجہ ، 6 اضلاع میں ریڈ الرٹ، وزیر مال سرینواس ریڈی کی مختلف محکمہ جات کے ساتھ ٹیلی کانفرنسحیدرآباد ۔30 ۔ جولائی (سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے تمام ضلع کلکٹرس کو امکانی موسلادھار بارش کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہوا کے دباؤ م

حیدرآباد کے نشیبی علاقوں پر توجہ ، 6 اضلاع میں ریڈ الرٹ، وزیر مال سرینواس ریڈی کی مختلف محکمہ جات کے ساتھ ٹیلی کانفرنسحیدرآباد ۔30 ۔ جولائی (سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے تمام ضلع کلکٹرس کو امکانی موسلادھار بارش کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہوا کے دباؤ میں کمی کے زیر اثر ریاست کے تمام اضلاع میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر مال سرینواس ریڈی نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ جات کو چوکسی کے علاوہ باہمی تال میل کے ساتھ بچاؤ اور راحت کے کاموں کو انجام دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ دو دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بارش سے متاثرہ اضلاع کی صورت حال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ ذخائر آب ، تالابوں اور آبپاشی پراجکٹس کی سطح آب پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ذخائر آب اور تالابوں کے اطراف آبادیوں کو کسی بھی امکانی نقصان سے بچانے کیلئے احتیاطی قدم اٹھائے جائیں۔ نشیبی علاقوں کے عوام کو ضرورت پڑنے پر ریلیف کیمپس منتقل کرنے کی ریاستی وزیر نے ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹرس ، پولیس ، ریونیو، پنچایت راج ، بلید نظم نسق ، برقی ، آبپاشی اور صحت کے محکمہ کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنا چاہئے ۔ کسی بھی علاقہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائی کی جائے ۔ سرینواس ریڈی نے حیدرآباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ جات کو چوکسی کا مشورہ دیا اور کہا کہ برقی کی سربراہی میں کوئی خلل نہ ہونے پائیں۔ پانی کی مقررہ سربراہی کو جاری رکھا جائے۔ انہوں نے بارش کے موقع پر جیسیی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ٹریفک پولیس کو چوکسی کی احتیاطی دی ۔ حیدراباد کے نشیبی علاقوں اور خاص طور پر سلم علاقوں میں بارش کے موقع پر زیادہ چوکسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حیڈرا ، جی ایچ ایم سی اور ٹریفک پولیس حکام کو مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عوام کو دشوراریوں سے بچانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بارش کے نتیجہ میں عام زندگی متاثر ہونے نہ پائے۔ انہوں نے کہا کہ چار دن قبل تک ریاست میں بارش معمول سے 30 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی تھی لیکن گزشتہ دو دن سے موسلادھار بارش کے نتیجہ میں ریاست میں معمول کی بارش بحال ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 31 جولائی تک ریاست میں موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے اور کئی اضلاع کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ عادل آباد ، آصف آباد، منچریال ، نرمل اور جگتیال میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ نظام آباد ، کاما ریڈی ، سرسلہ ، کریم نگر ، پدا پلی ، بھوپال پلی اور ملگ اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ آئندہ دو دنوں تک تیز بارش کے پیش نظر عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹرس سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں عوام کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔1/k/m/b