مودی نے مغربی ایشیا کی صورتحال کا جائزہ لیا
نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) مغربی ایشیا کی صورتحال کے کشیدہ اور بدامن رہنے کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے وہاں جاری تنازع سے پیدا ہونے والی صورتحال نیز مختلف وزارتوں اور شعبوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور ہندوستان کے

نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) مغربی ایشیا کی صورتحال کے کشیدہ اور بدامن رہنے کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے وہاں جاری تنازع سے پیدا ہونے والی صورتحال نیز مختلف وزارتوں اور شعبوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور ہندوستان کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ مغربی ایشیا کی صورتحال پر سلامتی کمیٹی کی یہ چوتھی خصوصی میٹنگ تھی اور اس میں کابینہ سکریٹری نے موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انہوں نے ایل این جی؍ایل پی جی نیز کھادوں سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی بر وقت اوروافرمقدارمیں سپلائی یقینی بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی خریداری کے ذرائع میں پہلے ہی تنوع لایا جا چکا ہے اور اہم پیٹرولیم مصنوعات کے مجموعی ذخیرے اور سپلائی کی صورتحال اطمینان بخش بنی ہوئی ہے ۔ خام تیل کی وافر دستیابی کی وجہ سے مرکزی پبلک سیکٹر کے اداروں کی ریفائنریز 100 فیصد سے زیادہ استعداد پر کام کر رہی ہیں، جس سے پٹرول، ڈیزل نیز دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار مسلسل جاری ہے۔پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کنکشنز کی توسیع کے لیے بھی پہل کی گئی ہے ، جس کے نتیجے میں پی این جی کنکشنز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ حکومت قومی گیس گرڈ کی توسیع، ایل این جی درآمد اور ری گیسیفکیشن بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ، سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی توسیع نیز پائپ لائن انفراسٹرکچر آرڈر، 2026 کے تحت پائپ لائن اور آخری حد تک (لاسٹ مائل) کنیکٹوٹی کی وقت کے ساتھ منظوریوں کے ذریعے ایل پی جی کے صنعتی متبادل کو بھی فروغ دے رہی ہے ۔ میٹنگ کے دوران آنے والے ربیع کے موسم کے لیے کھادوں کی ضرورت کا تخمینہ لگایا گیا نیز کھادوں کے متبادل ذرائع پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھادوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے سپلائی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔