ورنگل میں 314 بچوں کو مزدوری سے آزاد کرایا گیا
ہنمکنڈہ: /2 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ورنگل پولیس کمشنر کی ہدایت پر آپریشن مْسکان کے تحت 314 کمسن مزدوری کرنے والے بچوں کو مشقت سے آزاد کرا یا گیا۔ورنگل پولیس کمشنر این۔ شویتا، آئی پی ایس نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل کے مقصد سے ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں یکم جوث تا 31 جولائی چلائے گئے آپریشن

ہنمکنڈہ: /2 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ورنگل پولیس کمشنر کی ہدایت پر آپریشن مْسکان کے تحت 314 کمسن مزدوری کرنے والے بچوں کو مشقت سے آزاد کرا یا گیا۔ورنگل پولیس کمشنر این۔ شویتا، آئی پی ایس نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل کے مقصد سے ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں یکم جوث تا 31 جولائی چلائے گئے آپریشن مْسکان-XII کے تحت 314 کمسن بچوں کو مشقت سے آزاد کرایا گیا۔ ان میں 269 لڑکے اور 45 لڑکیاں شامل ہیں۔ کمشنر کے مطابق بازآباد کیے گئے بچوں میں 226 کم عمر مزدوری اور 85 اسکول چھوڑنے والے بچے شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران صنعتی علاقوں، دکانوں، اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر مقامات پر خصوصی چھاپے مارے گئے۔ بچوں کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں کے سامنے پیش کرکے کونسلنگ کے بعد ان کے والدین کے حوالے کیا گیا۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu