بہار کے بانکی پور سے پرشانت کشورکی شاندار جیت
بی جے پی کو زبردست جھٹکہ، دتیا میں کانگریس امیدوارکامیاب ضمنی انتخابات کے نتائج بی جے پی کو زبردست جھٹکہ، دتیا میں کانگریس امیدوارکامیابپٹنہ ۔3؍اگست ( ایجنسیز ) ملک کی تین ریاستوں میں ایک ‘ ایک نشست پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو 2 سیٹوں پر ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گجرات مانجل پور اسمبلی

بی جے پی کو زبردست جھٹکہ، دتیا میں کانگریس امیدوارکامیاب ضمنی انتخابات کے نتائج بی جے پی کو زبردست جھٹکہ، دتیا میں کانگریس امیدوارکامیابپٹنہ ۔3؍اگست ( ایجنسیز ) ملک کی تین ریاستوں میں ایک ‘ ایک نشست پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو 2 سیٹوں پر ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گجرات مانجل پور اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں اسے جیت ملی ہے۔ بہار کے بانکی پور میں پرشانت کشور نے شاندار جیت حاصل کی ہے اور انہوں نے بی جے پی امیدوار نیرج کو 18953ووٹوں سے ہرا دیا ہے۔ ملک کی تین ریاستوں میں ایک ایک سیٹ پرہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کوبڑا جھٹکہ لگا ہے۔ بی جے پی کودوسیٹوں پرہارکا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گجرات مانجل پوراسمبلی کے ضمنی الیکشن میں اسے جیت ملی ہے۔ بہارکے بانکی پورمیں پرشانت کشورنے شاندارجیت حاصل کی ہے اورانہوں نے بی جے پی امیدوارنیرج کو18953 ووٹوں سے ہرا دیا ہے۔ بانکی پور کی یہ بی جے پی کے قومی صدرنتن نبین کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ اس طرح سے وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اوربی جے پی کے لئے یہ بڑا جھٹکہ ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش کی ہائی پروفائل سیٹ دتیا میں کانگریس امیدوارکنورگھنشیام سنگھ نے بی جے پی امیدوارکو6016 ووٹوں سے ہرادیا ہے۔ گھنشیام سنگھ کوکل 66757 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوارآشوتوش تیواری کو60741 ووٹ ملے۔ آشوتوش تیواری کو6016 ووٹوں سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں گجرات کے مانجل پوراسمبلی کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار ستیش پٹیل نے 30 ہزار630 ووٹوں سے حریف امیدوار کو ہرا دیا۔