ایمریٹس اسکائی کارگو کی نئی سرویس کا آغاز
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ نے ایمریٹس اسکائی کارگو کی مخصوص بوئنگ 777F ، فریئر سرویس کے کامیاب آغاز کا خیر مقدم کیا ہے جو تاپئی ۔ حیدرآباد ۔ دبئی کو ملاتی ہے ۔ نئی سرویس نے آر جی آئی ایرپورٹ شمس آباد کو ہندوستان کے سرکردہ ہوائی کارگو گیٹ ویز میں سے ای

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ نے ایمریٹس اسکائی کارگو کی مخصوص بوئنگ 777F ، فریئر سرویس کے کامیاب آغاز کا خیر مقدم کیا ہے جو تاپئی ۔ حیدرآباد ۔ دبئی کو ملاتی ہے ۔ نئی سرویس نے آر جی آئی ایرپورٹ شمس آباد کو ہندوستان کے سرکردہ ہوائی کارگو گیٹ ویز میں سے ایک کے طور پر بڑھتے ہوئے مقام کو مزید مضبوط بنایا ہے جب کہ مشرقی ایشیا ہندوستان اور مشرقی وسطیٰ کے درمیان تجارتی رابطے کو مزید بڑھایا ہے ۔ پے لوڈ کی گنجائش 100 ٹن سے زیادہ اور طویل فاصلے تک چلنے کی صلاحیت کے ساتھ بوئنگ 777F تاپئی حیدرآباد ۔ دبئی کوریڈور میں کارگو کی نقل و حرکت کو نمایاں طور پر فروغ دے گا ۔ نئی سرویس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اعلیٰ قدر اور وقف کے لحاظ سے حساس ترسیلات بشمول دوا سازی ، لائف سائنس مصنوعات ، الیکٹرانکس ، سیمی کنڈکٹرس ، خراب ہونے والی اشیاء اور ایکسپریس کارگو کی ہموار نقل و حرکت میں مدد کرے گا ۔ مسٹر کدھیر کدھرن سی ای او جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ نے کہا کہ تاپائی ۔ حیدرآباد ۔ دبئی کوریڈور پر ایمریٹس اسکائی کارگو کی بوئنگ 777 فریئر سرویس کا تعارف حیدرآباد ایرپورٹ کے کارگو کی فراہمی کے عالمی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ توقع کی جاتی ہے کہ نئی مال برادر سرویس اور دیگر اعلیٰ قدر والی ٹکنالوجی کے آلات کی نقل و حرکت میں معاونت میں کلیدی کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اہم ٹکنالوجی اور مینوفیکچرنگ ہبس کے درمیان رابطے کو مضبوط بناکر یہ راستہ اہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کارگو کے لیے ایک محفوظ قابل بھروسہ اور طاقت کے لحاظ سے حساس لاجسٹکس حل پیش کرتا ہے جس سے حیدرآباد کی پوزیشن کو ٹکنالوجی سے چلنے والی سپلائی چینز کے لیے ایک ترجیحی گیٹ وے کے طور پر مزید تقویت ملتی ہے ۔۔ ش a/b