سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے یوزرس میں ہندوستان کو دنیا بھر میں سبقت
فیس بُک کے 581 ملین صارفین، واٹس ایپ اور یو ٹیوب دوسرے اور تیسرے نمبر پرحیدرآباد 4 اگست (سیاست نیوز) اہم شعبہ جات کی ترقی میں بھلے ہی ہندوستان دیگر ممالک سے پیچھے ہو لیکن سوشل میڈیا کے استعمال میں ہندوستانی عوام نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی مات دے دی ہے۔ ہندوستان کا شمار سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے سب س

فیس بُک کے 581 ملین صارفین، واٹس ایپ اور یو ٹیوب دوسرے اور تیسرے نمبر پرحیدرآباد 4 اگست (سیاست نیوز) اہم شعبہ جات کی ترقی میں بھلے ہی ہندوستان دیگر ممالک سے پیچھے ہو لیکن سوشل میڈیا کے استعمال میں ہندوستانی عوام نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی مات دے دی ہے۔ ہندوستان کا شمار سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے سب سے زیادہ صارفین والے ملک کے طور پر ہوتا ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق ہندوستان میں فیس بُک یوزرس کی تعداد 581.6 ملین درج کی گئی ہے جبکہ عالمی سطح پر فیس بُک یوزرس کی تعداد 3.07 بلین درج کی گئی۔ ملک میں واٹس ایپ صارفین اور یو ٹیوب صارفین تعداد کے اعتبار سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں 2026ء میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 532.2 ملین درج کی گئی جبکہ عالمی سطح پر واٹس ایپ کے صارفین 3 بلین ہیں۔ یو ٹیوب کے صارفین ہندوستان میں 491 ملین درج کئے گئے جبکہ باقی ممالک میں اُن کی تعداد 2.53 بلین ہے۔ انسٹاگرام کو ملک میں مقبولیت اور استعمال کے اعتبار سے چوتھا مقام حاصل ہوا ہے جس کے یوزرس 413.85 ملین ہیں۔ جبکہ عالمی سطح پر انسٹاگرام کے یوزرس کی تعداد 2 بلین ریکارڈ کی گئی۔ اسناپ چیاٹ نے بھی ہندوستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرتے ہوئے اپنے صارفین کی تعداد کو 250 ملین تک پہنچادیا ہے جبکہ دنیا بھر میں اسناپ چیاٹ کے صارفین 900 ملین ہے۔ ماہرین کے مطابق ہندوستان میں سوشل میڈیا یوزرس میں نوجوانوں سے لے کر ضعیف العمر افراد کی بھی قابل لحاظ تعداد ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عالمی سطح پر ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے مستقبل کو طے کرنے میں ہندوستان کا اہم رول رہے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق مختلف پلیٹ فارمس کو دیگر ممالک کے مقابلہ ہندوستان میں زیادہ مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ ملک میں دیگر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمس میں لنکڈ اِن، ایکس X ٹوئٹر، تھریڈس اور ریڈ اِٹ شامل ہیں۔V/1/a/b