شفیق کی تاریخی 160رنز کی اننگز، 49سال بعد نیاریکارڈ
پورٹ آف اسپین، 5 اگست (یو این آئی): پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں شاندار 160رنزکی ناقابلِ شکست اننگزکھیل کر نہ صرف ٹیم کو مضبوط موقف میں پہنچایا بلکہ 49 سال پرانا پاکستانی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔کوئینز پارک اوول میں تیسرے روزکھیل کا آغاز ہوا تو عبداللہ شفیق

پورٹ آف اسپین، 5 اگست (یو این آئی): پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں شاندار 160رنزکی ناقابلِ شکست اننگزکھیل کر نہ صرف ٹیم کو مضبوط موقف میں پہنچایا بلکہ 49 سال پرانا پاکستانی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔کوئینز پارک اوول میں تیسرے روزکھیل کا آغاز ہوا تو عبداللہ شفیق 107اورکپتان بابر اعظم 84 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز387 رنز پر ختم کی، جس میں عبداللہ شفیق 160 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ان کی یہ اننگز پاکستانی ٹیم کے لیے میچ میں انتہائی اہم ثابت ہوئی۔عبداللہ شفیق49 برس بعد ویسٹ انڈیزکی سرزمین پر ٹسٹ کرکٹ میں150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔اس سے قبل 1977میں ماجد خان نے گیانا میں167 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی جانب سے بیرون ملک ٹسٹ کرکٹ میں کھیلی گئی 150سے زائد رنزکی آخری چار اننگز میں سے تین عبداللہ شفیق کے نام ہیں، جو ان کی غیر معمولی مستقل مزاجی کا ثبوت ہے ۔سدرشن کی واپسی کی راہ ہموارکولمبو، 5اگست (یو این آئی) سائی سدرشن، جو منگل کو ممبئی سے سری لنکا روانہ ہونے والی ٹیم کے ساتھ نہیں گئے تھے ، توقع ہے کہ وہ 8 اگست تک کولمبو میں ٹیم میں شامل ہو جائیں گے ۔ 24 سالہ بائیں ہاتھ کے بیٹر اس وقت پاؤں کے انگوٹھے کی معمولی تکلیف سے صحت یاب ہونے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔