چین کا آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت کا اعادہ
بیجنگ، 4 اگست (یو این آئی) چین نے آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔فلسطین میں چینی سفیر سُن ژِن نے میڈیا سے گفتگو میں فلسطینی کاز کیلئے چین کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین، فلسطین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے ۔چینی سفی

بیجنگ، 4 اگست (یو این آئی) چین نے آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔فلسطین میں چینی سفیر سُن ژِن نے میڈیا سے گفتگو میں فلسطینی کاز کیلئے چین کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین، فلسطین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے ۔چینی سفیر نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ناانصافیوں کی شدت کا مشاہدہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چین فلسطین میں انسانی امداد، ترقیاتی معاونت جاری رکھنے کیلئے تیار ہے ، رواں سال چین اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی تیسری سالگرہ بھی ہے ۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu