سن رائزرز لیڈزکا دی ہنڈریڈ میں نیا ریکارڈ
لیڈز، 5اگست (یو این آئی) دی ہنڈریڈ ٹورنمنٹ میں سن رائزرزلیڈز نے جارحانہ بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنمنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیم اسکور قائم کردیا۔ ٹیم نے لندن اسپرٹ کے خلاف مقررہ100 گیندوں میں دو وکٹوں کے نقصان پر241 رنز بنائے اور37 رنز سے کامیابی حاصل کرکے پلے آف کی دوڑ میں اپنی امیدیں بر
لیڈز، 5اگست (یو این آئی) دی ہنڈریڈ ٹورنمنٹ میں سن رائزرزلیڈز نے جارحانہ بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنمنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیم اسکور قائم کردیا۔ ٹیم نے لندن اسپرٹ کے خلاف مقررہ100 گیندوں میں دو وکٹوں کے نقصان پر241 رنز بنائے اور37 رنز سے کامیابی حاصل کرکے پلے آف کی دوڑ میں اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ہیڈنگلے میں کھیلے گئے میچ میں اوپنرز ریان ریکلٹن اور مچل مارش نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ ریان ریکلٹن نے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست94 رنزکی اننگزکھیلی، جبکہ مچل مارش نے 37گیندوں پر 76رنز اسکورکیے ۔دونوں بیٹرز نے پہلی وکٹ کے لیے 148 رنزکی شراکت قائم کی، جو دی ہنڈریڈ ٹورنمنٹ کی تاریخ کی نئی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ ہے ۔ بعد ازاں انگلینڈ کے ہیری بروک نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جو ٹورنمنٹ کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔ ہیری بروک نے 18گیندوں پر 55 رنزکی دھواں دار اننگزکھیلی، جس میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے ، اور ٹیم کو ریکارڈ مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سن رائزرز لیڈز نے لندن اسپرٹ کے خلاف دو وکٹوں پر241 رنز بناکر دی ہنڈریڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیم اسکور قائم کیا۔واضح رہے کہ اس کامیابی کے بعد سن رائزرز لیڈز نے پلے آف مرحلے تک رسائی کی اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں، جبکہ لندن اسپرٹ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔سن رائزرلیڈز نے ان عزائم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اگلے اور اہم مقابلوں میں بھی اسی جارحانہ انداز کو برقرار رکھے گی۔