طلبہ کیخلاف پولیس کارروائی کی ذمہ داریامیت شاہ قبول کریں:پرینکا گاندھی
نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے چہارشنبہ کے روز مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ امتحانات سے متعلق مسائل پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف ہونے والی پولیس کارروائی کی ذمہ داری قبول کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر داخلہ عوام کے سامنے جواب دہ ہیں اور جمہوری

نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے چہارشنبہ کے روز مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ امتحانات سے متعلق مسائل پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف ہونے والی پولیس کارروائی کی ذمہ داری قبول کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر داخلہ عوام کے سامنے جواب دہ ہیں اور جمہوریت میں اپنی ذمہ داریوں سے بچ نہیں سکتے ۔مانسون اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن جماعتوں کے جاری احتجاج کے درمیان صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کا عہدہ ملک کے شہریوں کے تئیں ذمہ داریوں کا حامل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ “امیت شاہ جس عہدے پر ہیں، اس عہدے کی عوام کے تئیں ذمہ داریاں ہیں۔ یہ ایک جمہوریت ہے ، کسی کا راج دربار نہیں۔”حالیہ ہفتوں میں طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کی مبینہ کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس رہنما نے حکام پر بے جا طاقت کے استعمال کا الزام لگایا اور کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کو پولیس کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے ۔