چھاتروں کی گونج،پروگرام طے شدہ مقام پر ہی ہوگا، کانگریس کا اعلان
اتر پردیش حکومت اور پریاگ راج انتظامیہ پر رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کا الزام نئی دہلی ۔ 6 ؍ اگست ( ایجنسیز ) کانگریس نے جمعرات کو واضح کیا کہ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی کی قیادت میں 8 اگست کو پریاگ راج میں مجوزہ ‘چھاتروں کی گونج’ پروگرام ہر حال میں طے شدہ مقام پر ہی منعقد ہوگا۔ پارٹی کا

اتر پردیش حکومت اور پریاگ راج انتظامیہ پر رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کا الزام نئی دہلی ۔ 6 ؍ اگست ( ایجنسیز ) کانگریس نے جمعرات کو واضح کیا کہ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی کی قیادت میں 8 اگست کو پریاگ راج میں مجوزہ ‘چھاتروں کی گونج’ پروگرام ہر حال میں طے شدہ مقام پر ہی منعقد ہوگا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ تمام قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں اس کے باوجود اتر پردیش حکومت اور پریاگ راج انتظامیہ پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نئی دہلی میں کانگریس کمیٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس کے انچارج راجندر پال گوتم، امیٹھی سے رکنِ پارلیمنٹ کشوری لال شرما، سہارنپور سے رکنِ پارلیمنٹ عمران مسعود اور بارہ بنکی سے رکنِ پارلیمنٹ تنوج پونیا نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔راجندر پال گوتم نے کہا کہ راجستھان کے کوٹا اور اتراکھنڈ کے دہرادون میں کامیاب پروگراموں کے بعد اب پریاگ راج میں ’چھاتروں کی گونج‘ کا انعقاد ہونا ہے لیکن اترپردیش حکومت اس پروگرام سے خوفزدہ ہے۔ ان کا الزام تھا کہ انتظامیہ پروگرام کے مقام سے متعلق اجازت منسوخ کرانے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے اور مختلف طریقوں سے منتظمین کو ڈرانے اور پریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پارٹی تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے ضروری اجازتیں حاصل کر رہی ہے اس کے باوجود حکومت غیر آئینی طریقوں سے پروگرام کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔پارٹی کے مطابق اسی وجہ سے بی جے پی، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس مہم سے پریشان ہیں اور اسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کانگریس رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور پریاگ راج انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ جمہوری اقدار کا احترام کریں اور پروگرام کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس پروگرام کیلئے لاکھوں طلبہ رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور نوجوان بڑی بے چینی سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ وہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور ان کی آواز بلند کرنے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔