اقلیتی رائے دہندوں سے SIR مہم کے فارمس داخل کرنے کی اپیل
رائے دہی کے حق کا تحفظ ضروری، بی آر ایس لیڈر الحاج محمد سلیم کا بیانحیدرآباد۔6 ۔اگسٹ۔(سیاست نیوز) بی آر ایس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن قانون ساز کونسل الحاج محمد سلیم نے عوام بالخصوص اقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی SIR مہم کے تحت 10 اگست سے قبل اپنے اینومریشن فارمس داخل

رائے دہی کے حق کا تحفظ ضروری، بی آر ایس لیڈر الحاج محمد سلیم کا بیانحیدرآباد۔6 ۔اگسٹ۔(سیاست نیوز) بی آر ایس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن قانون ساز کونسل الحاج محمد سلیم نے عوام بالخصوص اقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی SIR مہم کے تحت 10 اگست سے قبل اپنے اینومریشن فارمس داخل کریں۔ انہوں نے اپنے بیان میں حیدرآباد ، میڑچل اور رنگا ریڈی اضلاع میں ایس آئی آر مہم کی سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔ الحاج محمد سلیم نے اقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ ایس آئی آر مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنے فارمس 10 اگست سے قبل داخل کریں کیونکہ الیکشن کمیشن نے 10 اگست تک مہلت دی ہے ۔ اس مہلت میں مزید توسیع کے امکانات دکھائی نہیں دیتے۔ محمد سلیم نے کہا کہ 5 اگست تک کے اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ میں صرف 77.7 فیصد رائے دہندوں میں اپنے فارمس داخل کئے جنہیں ڈیجیٹلائیزڈ کیا گیا۔ 75 لاکھ 20 ہزار سے زائد رائے دہندوں نے اپنے فارمس داخل نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں فارمس کے ادخال کی شرح کافی کم ہے۔ حیدرآباد میں 47 لاکھ رائے دہندوں میں صرف 27 لاکھ نے اپنے فارمس داخل کئے ہیں۔ 20 لاکھ سے زائد رائے دہندوں کے فارمس داخل نہیں ہوئے ۔ میڑچل ملکاجگری ضلع میں 62 فیصد فارمس داخل کئے گئے جبکہ رنگا ریڈی ضلع میں 64 فیصد رائے دہندوں نے فارم داخل کئے۔ محمد سلیم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رائے دہی کے جمہوری حق کے تحفظ کے لئے 10 اگست سے قبل اپنے فارمس لازمی طور پر داخل کریں۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں کے قائدین ، ملی تنظیموں اور سماجی جہدکاروں سے اپیل کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں شعور بیداری مہم کے ذریعہ ناموں کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ عوام کی فارمس کے ادخال میں رہنمائی کی جائے اور بوتھ لیول آفیسرس تک رائے دہندوں کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ 1/k/m/b