مودی اور شاہ ایوان میں آ کر جواب دیں:کھرگے
نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے چہارشنبہ کے روز پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ نے مارچ نکال کر نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ایوان میں آ کر اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینے اور اس مسئلے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ ا

نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے چہارشنبہ کے روز پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ نے مارچ نکال کر نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ایوان میں آ کر اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینے اور اس مسئلے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ مودی اورامیت شاہ ایوان میں آئیں، بیان دیں اور حکومت اس مسئلے پر بحث کرائے ۔ بحث سے ہی حل نکلے گا۔ کھرگے نے کہا کہ امیت شاہ جس عہدہ پر ہیں، اس عہدہ کی عوام کیلئے ذمہ داریاں ہیں اور ملک جمہوریت سے چلتا ہے ، کسی کے راج دربار سے نہیں۔کئی دن ہو چکے ہیں لیکن مودی ایوان میں نہیں آ رہے ہیں۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu