ایم ایل سی گریجویٹ نشست کے کانگریس امیدوار کی ریاستی وزیر سرینواس ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد۔8 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر مال سرینواس ریڈی نے گریجویٹ ایم ایل سی نشستوں کے انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کو یقینی قرار دیا۔ نلگنڈہ ، کھمم اور ورنگل اضلاع پر مشتمل ایم ایل سی گریجویٹس نشست کے کانگریس امیدوار رام ریڈی سروتم ریڈی نے وزیر مال سے ملاقات کی اور انتخابی مہم پر تبادلہ خیال کی

حیدرآباد۔8 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر مال سرینواس ریڈی نے گریجویٹ ایم ایل سی نشستوں کے انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کو یقینی قرار دیا۔ نلگنڈہ ، کھمم اور ورنگل اضلاع پر مشتمل ایم ایل سی گریجویٹس نشست کے کانگریس امیدوار رام ریڈی سروتم ریڈی نے وزیر مال سے ملاقات کی اور انتخابی مہم پر تبادلہ خیال کیا۔ سرینواس ریڈی نے کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تینوں اضلاع کے گریجویٹس رائے دہندوں میں انتخابی مہم پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر دونوں ایم ایل سی نشستوں پر کانگریس امیدواروں کی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے فہرست رائے دہندگان میں گریجویٹ رائے دہندوں کے نام شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ سروتم ریڈی نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی اور پردیش کانگریس کمیٹی سے اظہار تشکر کیا ۔ 1/k
Read the complete story at Siasat Daily Urdu