خوراک اور سامان کی منتقلی اور کوریئر خدمات میں 12 کمپنیوں کو سبقت
امریکی کمپنیوں کی مارکٹ سرمایہ کاری 80 تا 90 بلین ڈالر، ہندوستانی کمپنی ڈیلیوری کو سرکردہ کمپنیوں میں آخری مقامحیدرآباد۔9 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ضروری ساز و سامان اور خوراک کی منتقلی اور حمل و نقل کے علاوہ کوریئر سرویس نے عالمی سطح پر اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں 12 ایسی سرکردہ کمپنی

امریکی کمپنیوں کی مارکٹ سرمایہ کاری 80 تا 90 بلین ڈالر، ہندوستانی کمپنی ڈیلیوری کو سرکردہ کمپنیوں میں آخری مقامحیدرآباد۔9 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ضروری ساز و سامان اور خوراک کی منتقلی اور حمل و نقل کے علاوہ کوریئر سرویس نے عالمی سطح پر اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں 12 ایسی سرکردہ کمپنیاں موجود ہیں جو اس کاروبار پر غلبہ حاصل کئے ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر مارکٹ سرمایہ کاری میں امریکہ کی دونوں کمپنیاں UPS اور FEDEX کو سبقت حاصل ہے جن کی مارکٹ سرمایہ کاری علی الترتیب 90 بلین ڈالر اور 80 بلین ڈالر ہے۔ اس فہرست میں جرمنی ، جاپان ، اٹلی ، چین ، کینیڈا ، لگزمبرگ اور ہندوستان کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ 12 ٹاپ کمپنیوں کی فہرست میں چین کے تین ادارے شامل ہیں جبکہ ہندوستان کی صرف ایک کمپنی اس فہرست میں جگہ بنا پائی ہے۔ جرمنی کی کمپنی DHL گروپ نے 75 بلین سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ جاپان پوسٹ کی سرمایہ کاری 45 بلین ڈالر درج کی گئی۔ چین اور دیگر ممالک کی کمپنیوں کی مارکٹ سرمایہ کاری 5 تا 40 بلین ڈالر ہے جبکہ فہرست میں آخری مقام حاصل کرنے والی ہندوستانی کمپنی Delhivery کمپنی کی مارکٹ سرمایہ کاری 4 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تمام ممالک میں کوریئر اور سامان کی منتقلی کو غیر معمولی اہمیت دی جارہی ہے ۔ بیشتر کمپنیوں نے ان خدمات کیلئے رعایتی شرحوں کا تعین کیا ہے۔ خانگی کمپنیوں کے علاوہ سرکاری سطح پر بھی کوریئر خدمات دستیاب ہیں لیکن خانگی شعبہ کے مقابلہ ان خدمات کے چارجس زیادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام ضروری سامان ، خوراک اور دیگر اشیاء کی منتقلی اور کوریئر خدمات کے لئے خانگی اداروں کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ ہندوستان سے سرکاری اور خانگی دونوں سطح پر کوریئر خدمات کے ذریعہ دستاویزات اور سامان کو کم از کم 10 دنوں میں پہنچایا جاسکتا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف ممالک میں اندرون ملک کوریئر سرویس کو عوام نے اختیار کیا ہے۔1/k/m/b