گیانیش کمار فوری استعفیٰ دے ، کے ٹی آر کی چیف الیکشن کمشنر پر تنقید
دستور سے بڑا کوئی نہیں ، SIR بے ضابطگیوں کی سپریم کورٹ جوڈیشل انکوائری کرائےحیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی کارکردگی کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کے

دستور سے بڑا کوئی نہیں ، SIR بے ضابطگیوں کی سپریم کورٹ جوڈیشل انکوائری کرائےحیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی کارکردگی کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کے ٹی آر نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان میں کوئی بھی فرد یا ادارہ ملک کے دستور اور عوام کے بنیادی حق رائے دہی سے بڑا نہیں ہوسکتا ۔ ووٹر لسٹوں کی جامع خصوصی نظر ثانی SIR کے عمل میں سامنے آنے والی سنگین بے ضابطگیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالیہ نشان لگایا ۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کسی ایک فرد یا مخصوص نظام کی حفاظت کے لیے جمہوری اصولوں کا گلا کیوں گھونٹا جارہا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ افراد کبھی بھی آئینی نظام سے بڑے نہیں ہوتے ۔ اس ملک نے تاریخ میں کئی اقتدار پرست اور مغرور لوگ دیکھے جو آئے اور چلے گئے ۔ لیکن جمہوری ہندوستان ہمیشہ مضبوطی اور فخر کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔ آخر ایک شخص 140 کروڑ ہندوستانیوں کے بنیادی حق رائے دہی سے اوپر کیسے ہوسکتا ہے ۔ جو لوگ دستور کو پامال کرتے ہوئے متبادل اور متوازی نظام قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے زوال کا وقت اب قریب آچکا ہے ۔ کے ٹی آر نے بی آر ایس پارٹی کی طرف سے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ ووٹر لسٹوں کی نظر ثانی میں جاری دھاندلیوں پر خود سے یکطرفہ نوٹس (suomoto) لے اور کارروائی کریں ۔ کے ٹی آر نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے برسر خدمت جج کی زیر نگرانی SIR عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور لاکھوں ووٹرس کے نام خارج کرنے کی سازش کی ایک آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروائی جائے ۔۔ 2/m/b