ووٹ چوری کیخلاف تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام سڑکوں پر
بی آر ایس کی خاموشی معنی خیز، بی جے پی سے خفیہ مفاہمت، مہیش کمار گوڑ کا الزامحیدرآباد۔9 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ووٹ چوری اور SIR کے طریقہ کار کے خلاف بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو چھوڑ کر ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں سڑک پر احتجاج کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نر

بی آر ایس کی خاموشی معنی خیز، بی جے پی سے خفیہ مفاہمت، مہیش کمار گوڑ کا الزامحیدرآباد۔9 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ووٹ چوری اور SIR کے طریقہ کار کے خلاف بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو چھوڑ کر ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں سڑک پر احتجاج کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور امیت شاہ کی نگرانی میں ووٹ چوری کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور چیف الیکشن کمیشن کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا۔ گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے ایس آئی آر کے خلاف مہم میں بی آر ایس کی عدم شمولیت پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس نے الیکشن کمیشن کے خلاف آج تک احتجاج نہیں کیا اور اس سلسلہ میں پارٹی قائدین کو عوام سے وضاحت کرنی چاہئے۔ انہوں نے ہریش راؤ اور کے ٹی آر سے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی من مانی پر خاموشی کے سلسلہ میں وضاحت کریں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان خفیہ مفاہمت کے سبب بی آر ایس احتجاج سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔ بی آر ایس قائدین کو ڈر ہے کہ بی جے پی کی مخالفت کی صورت میں مختلف مقدمات کے تحت گرفتاری عمل میں آئے گی۔ کالیشورم بے قاعدگیوں کے معاملہ میں سی بی آئی کی جانب سے گرفتاری کا خوف ہے۔ انہوں نے مشیرآباد اسمبلی حلقہ میں پہلے سے تیار کردہ فارم 6 کے ناموں کو حذف کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا اور کہا کہ دلتوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار اور مغربی بنگال میں دلتوں ، آدیواسی اور مسلمانوں کے ناموں کو فہرست سے خارج کردیا گیا۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ میں مختلف وجوہات کا بہانہ بناکر 90 لاکھ رائے دہندوں کے نام فہرست سے خارج کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ناموں کے اخراج پر بی آر ایس اور بی جے پی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ووٹ چوری کے ذریعہ دونوں پارٹیاں تلنگانہ میں اقتدار کا خواب دیکھ رہی ہیں۔1/k/m/b