امریکہ ، خلیج اور یوروپ میں ہندوستانی تارکین وطن کی قابل لحاظ آبادی
ملک کی تہذیب اور روایات کی پاسداری، امریکہ میں 6 بلین ہندوستانی تارکین وطنحیدرآباد۔9 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) یوں تو دنیا کے تمام ممالک میں ہندوستانی تارکین وطن نے اپنی موجو دگی کے ذریعہ علحدہ شناخت بنائی ہے تاہم بعض ممالک ایسے ہیں جہاں ہندوستانی تارکین وطن قومی مسائل پر اثرانداز ہونے کی طاقت رکھتے ہی

ملک کی تہذیب اور روایات کی پاسداری، امریکہ میں 6 بلین ہندوستانی تارکین وطنحیدرآباد۔9 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) یوں تو دنیا کے تمام ممالک میں ہندوستانی تارکین وطن نے اپنی موجو دگی کے ذریعہ علحدہ شناخت بنائی ہے تاہم بعض ممالک ایسے ہیں جہاں ہندوستانی تارکین وطن قومی مسائل پر اثرانداز ہونے کی طاقت رکھتے ہیں۔ نارتھ امریکہ ، خلیج ، یوروپ اور ایشیائی ممالک میں ہندوستانی تارکین وطن کی مضبوط موجودگی درج کی گئی ہے۔ امریکہ میں ہندوستانی نژاد آبادی 6.08 ملین درج کی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور کینیڈا میں ہندوستانی تارکین وطن کی تعداد علی الترتیب 4.34 ملین اور 3.25 ملین درج کی گئیں۔ ملایشیا ، سعودی عرب اور میانمار میں بھی ہندوستانی تارکین وطن کی قابل لحاظ تعداد موجود ہے۔ برطانیہ ، ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا میں تاریخی اعتبار سے ہندوستانی تارکین وطن کی منتقلی کی مثالیں موجود ہیں۔ دنیا کے اہم ممالک میں ہندوستانی تارکین وطن نے اپنی موجودگی کے ذریعہ ملک کی سماجی، تہذیبی اور معاشی سطح پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ وطن سے دوری کے باوجود ہندوستانیوں نے اپنی تہذیب اور روایت کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ انہیں فروغ دیا جارہا ہے ۔ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے افراد دیگر ممالک میں بھی نہ صرف اپنی زبان کا استعمال کرتے ہیں بلکہ زبان کو ترقی دینے میں دلچسپی دکھارہے ہیں۔ ہندوستان کے تمام قومی تہوار جوش و خروش کے ساتھ دیگر ممالک میں منائے جاتے ہیں۔ ہندوستانی تارکین وطن کی قابل لحاظ موجودگی کے سلسلہ میں 10 اہم ممالک کی نشاندہی کی گئی۔ ملایشیا میں ہندوستانی تارکین وطن کی تعداد 2.90 ملین ہے جبکہ سعودی عرب میں 2.75 ملین تعداد ریکارڈ کی گئی۔ میانمار میں 2 ملین ، برطانیہ 1.86 ملین ، ساؤتھ افریقہ 1.70 ملین ، سری لنکا 1.61 ملین اور کوویت میں 1.01 ملین ہندوستانی تارکین وطن نے اپنے وجود کا احساس دلایا ہے۔ 1/k/m/b