امریکہ ۔ ایران جنگ :پہلی بارغیر ملکی فضائی کمپنی کی سرگرمیاں ِ
تہران ۔ 9 اکٹوبر (ایجنسیز) ایران کی طرف سے کہا گیا ہے ایک غیر ملکی فضائی کمپنی نے طویل تعطل کے بعد پہلی بار کمرشل پرواز کا ایران کیلئے سلسلہ شروع کیا ہے۔ غیر ملکی پروازوں کا یہ سلسلہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فروری میں شروع کی گئی جنگ کے باعث معطل چلا آرہا ہے۔ لیکن اب عراقی شہر نج

تہران ۔ 9 اکٹوبر (ایجنسیز) ایران کی طرف سے کہا گیا ہے ایک غیر ملکی فضائی کمپنی نے طویل تعطل کے بعد پہلی بار کمرشل پرواز کا ایران کیلئے سلسلہ شروع کیا ہے۔ غیر ملکی پروازوں کا یہ سلسلہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فروری میں شروع کی گئی جنگ کے باعث معطل چلا آرہا ہے۔ لیکن اب عراقی شہر نجف سے تہران پروازوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی ہے۔ ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ پر عراقی پرواز شام چھ بجکر پچاس منٹ پر اتری۔تاہم ایرانی میڈیا نے جمعرات کے روز رپورٹ کیا ہیکہ امریکہ کی جانب سے عراق کو ملنے والے استثنائی کے نتیجے میں عراق کی قومی فضائی کمپنی ایران کیلئے پروازیں کرنے لگی ہے۔ ایران کے خلاف لگائی گئی حالہ پابندیوں کے بعد عراق کو ملنے والے استثناء کے نتیجے میں ایرانی مسافر نجف کیلئے آمد و رفت کرسکیں گے۔اس سلسلے میں عراقی وزارت ٹرانسپورٹ نے پچھلے ماہ اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے ایرانی زائرین، مریضوں اور سٹوڈنٹس کیلئے کی گئی عراقی استثناء کی درخواست قبول کر لی ہے۔ اب نجف کیلئے تہران سے پرواز ہوسکے گی، اسی طرح نجف سے تہران کیلئے پرواز ممکن ہو گی۔ امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی کے علاوہ اس جنگ کے ایک اور اہم حربے کے طور پر ایران کے خلاف حالیہ ہفتوں کے دوران نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ان پابندیوں کی مہم کو آپریشن آؤٹ کاسٹ کا نام دیا گیا ہے۔ امریکہ کے کہنے پر بیشتر ممالک نے ایران کیلئے اپنی پروازوں کی آمد و رفت معطل کرنے کے علاوہ ایرانی پروازوں کو بھی روک دیا ہے۔ماہ ستمبر کے اواخر میں ایران نے اقوام متحدہ کے ادارے آئی سی اے او کو درخواست دی تھی کہ امریکی پابندیاں ناواجب اور اس کے شہریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ ایرانی شہری جنہیں اپنی ضروریات کیلئے دوسرے ملکوں میں جانا ہوتا ہے وہ ان پابندیوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے افغانستان، پاکستان، چین، روس، ملائیشیا اورتھائی لینڈ کیلئے فضائی روٹ کھلے ہیں۔ لیکن ایرانی مسافروں کی سب سے اہم منزل متحدہ امارات کیلئے ایرانی پروازیں روک دی گئی ہیں۔