پرانے شہر کے بشمول حیدرآباد کے کئی حلقوں میں دھاندلیاں
زندہ ووٹرس مردہ قرار ، فارم۔7 سے ہزاروں نام منسوخ کرانے کی سازش ، عوام میں تشویشحیدرآباد :9ستمبر ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد کے بشمول پرانے شہر کے کئی اسمبلی حلقوں میں ووٹر لسٹوں کی جامع نظر ثانی عمل کے دوران ایک سنگین اور سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ زندہ اور موجود شہریوں کے ناموں پر جعلی اور غ

زندہ ووٹرس مردہ قرار ، فارم۔7 سے ہزاروں نام منسوخ کرانے کی سازش ، عوام میں تشویشحیدرآباد :9ستمبر ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد کے بشمول پرانے شہر کے کئی اسمبلی حلقوں میں ووٹر لسٹوں کی جامع نظر ثانی عمل کے دوران ایک سنگین اور سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ زندہ اور موجود شہریوں کے ناموں پر جعلی اور غیر متعلقہ افراد کی جانب سے فارم ۔7 داخل کر کے ووٹر لسٹ سے منسوخ اور مردہ ثابت کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ۔ پرانے شہر کے چند اسمبلی حلقوں بہادر پورہ ، چارمینار ، گوشہ محل ، نامپلی ، کاروان کے علاوہ جوبلی ہلز و دیگر اسمبلی حلقوں سے کئی دستاویزات اور جعلی درخواستیں سامنے آئی ہیں ، جہاں ملازمت پیشہ افراد یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور اور گھریلو خواتین کے ووٹ منسوخ کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوئی ہیں ۔ حال میں اسمبلی حلقہ مشیرآباد میں بی جے پی کے ایک بوتھ لیول ایجنٹ بال چندر کی جانب سے درجنوں زندہ ووٹرس کو مردہ بتاکر نام کاٹنے کی جعلی درخواست جمع کرانے کا معاملہ سامنے آیا جس پر پولیس میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد اولڈ سٹی کے گنجان آبادی والے حلقوں میں زبردست تشویش پھیل گئی ہے ،جہاں مخالفین کی جانب سے مخصوص سیاسی یاف رقہ وارانہ مقاصد کے تحت ووٹ حذف کرانے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں ۔ مجموعی طور پر تینوں اضَاع حیدرآباد ، رنگاریڈی اور میڑچل ملکاجگری کے دائرہ کار میں 12,751 آن لائن فارم ۔7 درخواستیں اور تقریباً 50 ہزار فارم جمع کرائے گئے ہیں ۔ سیاسی قائدین اور شہریوں کی نظریں اب اس بات پر ہیں کہ انتخابی حکام ان دباؤ اور جعلی درخواستوں پر کیا کارروائی کرتے ہیں ۔ قانون کے مطابق فارم ۔7 کا استعمال صرف ان حالات میں کیا جاتا ہے جس میں ووٹر کی موت ہوچکی ہو ، ووٹر کی کسی دوسرے حلقہ میں مستقل طور پر منتقل ہوگیا ہو ۔ ایک ہی شخص کا نام دوبارہ درج ہو یا وہ غیر ملکی شہری ہو ۔ قواعد کے مطابق کوئی بھی شخص خود یا اس کا رشتہ دار یا مقامی ووٹر فارم ۔7 جمع کراسکتا ہے ، تاہم ہر درخواست پربوتھ لیول آفیسر کو گھر جاکر موقع پر سچائی کی تصدیق کرنی لازمی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے واضح ہدایت دی ہے کہ اگر کسی ووٹر کا نام بغیر فیلڈ انکوائری کے غلط طریقے سے حذف کیا گیا تو ذمہ دار عہدیدار کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا ۔2