تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑایا
بنکاک۔ 10 اکتوبر (ایجنسیز) تھائی لینڈ کی 48 سالہ ملکہ سوتھیدا نے پہلی بار اکیلے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی میڈیا کے مطابق تھائی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ نے جنوبی صوبہ سورات تھانی کے فوجی فضائی اڈے سے سویڈن میں تیار کردہ جے اے ایس 39 سی گریپن جنگی طیارے کو اکیلے اڑای

بنکاک۔ 10 اکتوبر (ایجنسیز) تھائی لینڈ کی 48 سالہ ملکہ سوتھیدا نے پہلی بار اکیلے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی میڈیا کے مطابق تھائی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ نے جنوبی صوبہ سورات تھانی کے فوجی فضائی اڈے سے سویڈن میں تیار کردہ جے اے ایس 39 سی گریپن جنگی طیارے کو اکیلے اڑایا۔ یہ ایک نشست والا طیارہ ماڈل ہے جس میں پرواز کے دوران کوئی دوسرا پائلٹ یا مسافر موجود نہیں تھا۔ ملک کے بادشاہ اور ملکہ کے شوہر خود بھی پائلٹ ہیں۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تاریخی پرواز سے قبل ملکہ نے کئی ہفتوں تک پرواز کے مصنوعی نظام پر تربیت حاصل کی اور دو نشستوں والے گریپن طیارے میں تقریباً 10 گھنٹے مشق کی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ تھائی لینڈ کی پہلی خاتون گریپن پائلٹ بن گئیں۔ ملکہ سوتھیدا ماضی میں تھائی ایئرویز میں فضائی میزبان کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu