امریکی خاتون فٹنس ٹرینر کی موت کی تفصیلات منظر عام پر
نیویارک ۔ واشنگٹن ۔ 10 اکتوبر (ایجنسیز) امریکی خاتون فٹنس ٹرینر کی موت کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ساؤتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ فٹنس ٹرینر ایلینا کیتھرین مور کی لاش 4 ماہ پہلے ملی تھی جس کے بعد اب ان کی موت کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ پول

نیویارک ۔ واشنگٹن ۔ 10 اکتوبر (ایجنسیز) امریکی خاتون فٹنس ٹرینر کی موت کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ساؤتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ فٹنس ٹرینر ایلینا کیتھرین مور کی لاش 4 ماہ پہلے ملی تھی جس کے بعد اب ان کی موت کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ایلینا کیتھرین مور 11 جون 2026ء کو ساؤتھ کیرولائنا میں واقع پلینٹ فٹنس نامی جِم سے نکلنے کے بعد 6 دن تک لاپتہ رہیں اور 17 جون کو ان کی نعش ملی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کے شوہر نے 12 جون کو پولیس کو اپنی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اب حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت دل کے عارضہ کے باعث قدرتی یا طبی وجوہات کی وجہ سے ہوئی۔ حکام کے مطابق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد، چوٹ یا حملے جیسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu