ریاض ائرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ ۔ کاماریڈی کے نوجوان شیخ سعید شدید زخمی
کاماریڈی 11/ اکتوبر ( محمد جاوید علی ) حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب میں ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کل میزائل حملے میں کاماریڈی کے ساکن 36 سالہ شیخ سعید نامی شخص بری طرح زخمی ہو گیا اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ یہ نوجوان ریاض کنگ فہد ارمس فورس ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ شیخ سعید کا تع

کاماریڈی 11/ اکتوبر ( محمد جاوید علی ) حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب میں ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کل میزائل حملے میں کاماریڈی کے ساکن 36 سالہ شیخ سعید نامی شخص بری طرح زخمی ہو گیا اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ یہ نوجوان ریاض کنگ فہد ارمس فورس ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ شیخ سعید کا تعلق کاما ریڈی کے سیلانی بابا کالونی سے ہے اور یہ گزشتہ 10تا12 سال سے سعودی عرب میں ملازمت کر رہے ہیں ۔ یہ گزشتہ چند سال سے ریاض انٹرنیشنل کنگ فہد ایئرپورٹ پر اسٹار بکس میں ملازمت کر رہے تھے ۔ ہمیشہ کی طرح کل کام میں مصروف تھے کہ ہندوستانی معیار وقت کے مطابق تقریبا 5 بجے حوثیوں کی جانب سے ایئرپورٹ پر میزائل سے حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے تقریبا 300 ملازمین زخمی ہو گئے اور 11 افراد کی موت ہوگئی۔ زخمیوں میں شیخ سعید بھی شامل ہیں۔ ان کے رشتہ داروں نے سعودی عرب سے سیاست نیوز کو بتایا کہ ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔