امریکہ میں فائرنگ ‘ دو بچوں اور حاملہ خاتون سمیت 9 افراد ہلاک
نیویارک 10 اکتوبر (ایجنسیز ) امریکی ریاست پنسلوانیہ کے ایک شہر میں مکان کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ پنسلوانیہ کے شہر ایری میں پیش آیا جہاں ایک مکان کے باہر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کردی ۔ مہلوکین میں دو بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے ۔ اس واقعہ کے ب

نیویارک 10 اکتوبر (ایجنسیز ) امریکی ریاست پنسلوانیہ کے ایک شہر میں مکان کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ پنسلوانیہ کے شہر ایری میں پیش آیا جہاں ایک مکان کے باہر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کردی ۔ مہلوکین میں دو بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے ۔ اس واقعہ کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہونچی اور اس نے حالات کا جائزہ لیا ۔ پتہ چلا ہے کہ حملہ آور نے پہلے گھر کے باہر دو خواتین کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ اس کے بعد اندر جا کر کئی افراد پر فائرنگ کردی ۔ اس فائرنگ کی وجوہات کا فوری طور پر کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ شہر کے پولیس سربراہ رک لوراہ نے کہا کہ یہ انتہائی مشکل واقعہ تھا اور یہاں تکلیف دہ مناظر دیکھے گئے ہیں۔ پولیس سربراہ نے بتایا کہ عہدیداروں کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu