ڈی ایس سی 2008 کے تقررات پر تلنگانہ ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، 3 امیدواروں کی درخواستیں مسترد
حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) متحدہ آندھراپردیش میں ڈی ایس سی 2008 کے تحت تقررات کے سلسلہ میں طویل عرصہ سے جاری تنازعہ پر تلنگانہ ہائیکورٹ نے آج اہم فیصلہ سنایا۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او نمبر 28 کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کی گئی تینوں درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔ درخواست گذاروں نے ڈی ایس

حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) متحدہ آندھراپردیش میں ڈی ایس سی 2008 کے تحت تقررات کے سلسلہ میں طویل عرصہ سے جاری تنازعہ پر تلنگانہ ہائیکورٹ نے آج اہم فیصلہ سنایا۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او نمبر 28 کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کی گئی تینوں درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔ درخواست گذاروں نے ڈی ایس سی 2008 کے تحت ڈسمبر 2008ء تک کے امیدواروں کا تقرر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کی اجرائی کے بعد حکومت نے جی او نمبر 28 جاری کیا جس کے تحت رول 7 میں کی گئی ترمیم کو بی ایڈ امیدواروں کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔ درخواستوں کو مسترد کئے جانے سے گزشتہ 14 برسوں سے جاری تنازعہ آخرکار ختم ہوا ہے۔ متحدہ آندھراپردیش میں ڈسمبر 2008ء میں 52655 ٹیچرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ اِن میں 30558 سیکنڈری گریڈ ٹیچرس کی جائیدادیں تھیں جن کے لئے بی ایڈ اور ڈی ایڈ امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا۔ تقررات کے عمل کے دوران 29 جنوری 2009ء کو حکومت نے جی او نمبر 28 جاری کیا جس کے تحت ایس جی ٹی جائیدادوں کے لئے 30 فیصد جائیدادیں ڈی ایڈ امیدواروں جبکہ باقی 70 فیصد جائیدادیں بی ایڈ اور ڈی ایڈ امیدواروں کیلئے مختص کی گئی۔ V/1