مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مرگن نے استعفیٰ دے دیا
زمینی سطح پر کام کرنے اورریاست میں بی جے پی کو مستحکم کرنے کا عزمنئی دہلی۔13؍اکتوبر ( ایجنسیز ) مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل مرگن نے وزارت کے عہدہ اور راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی کو مکتوب روانہ کیااورکہا کہ یو

زمینی سطح پر کام کرنے اورریاست میں بی جے پی کو مستحکم کرنے کا عزمنئی دہلی۔13؍اکتوبر ( ایجنسیز ) مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل مرگن نے وزارت کے عہدہ اور راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی کو مکتوب روانہ کیااورکہا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے فرزند کی حیثیت سے زندگی کا سفر شروع کرتے ہوئے وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی کابینہ میں خدمات انجام دینا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ پارٹی اور قیادت کی جانب سے انہیں جو ذمہ داریاں اور مواقع فراہم کیے گئے ان سے ان میں ذمہ داری کا احساس مزید مضبوط ہوا ہے۔ڈاکٹر ایل مرگن نے کہا کہ وہ اب زمینی سطح پر واپس آکر پارٹی کارکنوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں اور 2029 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ٹاملناڈو میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی پوری توجہ مرکوز کریں گے۔