حوثیوں کا انجام ہلاکت ہے:سعودی مفتی
ریاض ۔ 13 اکٹوبر (ایجنسیز) سعودی عرب کے مفتیِ اعظم اور علمائے کرام و سائنسی تحقیقات و افتاء کی مجلس کے سربراہ شیخ ڈاکٹر صالح الفوزان نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ حوثی ملیشیا ’’شرپسندوں کا گروہ‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا اور بے گناہ لوگ

ریاض ۔ 13 اکٹوبر (ایجنسیز) سعودی عرب کے مفتیِ اعظم اور علمائے کرام و سائنسی تحقیقات و افتاء کی مجلس کے سربراہ شیخ ڈاکٹر صالح الفوزان نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ حوثی ملیشیا ’’شرپسندوں کا گروہ‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا اور بے گناہ لوگوں کی جانیں لینا، جن میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں حاضری دینے والے افراد بھی شامل ہیں، ایسے سنگین جرائم میں سے ہے ،جن پر اللہ تعالیٰ نے دردناک عذاب کی وعید سنائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں اس مجرم گروہ جیسا طرزِ عمل کسی نے اختیار نہیں کیا کہ مقدس مقامات اور بیت اللہ الحرام میں حاضری دینے والوں کو نشانہ بنائے۔ ایسے گروہ کا انجام ہلاکت اور بھیانک عاقبت کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔سعودی مفتیِ اعظم نے اس سے قبل بھی اس بات پر زور دیا تھا کہ یمن میں امن و استحکام کی بحالی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ حوثی جماعت شرپسندوں کا گروہ اور دشمنوں کی سازش ہے، جو عقیدے اور منہج کی خرابی پر قائم ہوئی۔ اس جماعت نے اپنے حکمرانوں کے خلاف بغاوت کی اور کئی برس تک مسلسل فتنوں کو ہوا دی، یہاں تک کہ ملک اور اس کے عوام کو تقسیم کرکے رکھ دیا۔