برطانیہ کے میئرس کے وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات
حیدرآباد۔14 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے میئرس کے ایک وفد نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ میں برطانیہ کی سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں بات چیت کی ۔ برطانیہ اور تلنگانہ کے درمیان تجارت اور دیگر شعبہ جات میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

حیدرآباد۔14 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے میئرس کے ایک وفد نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ میں برطانیہ کی سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں بات چیت کی ۔ برطانیہ اور تلنگانہ کے درمیان تجارت اور دیگر شعبہ جات میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیسن ، ڈیجیٹل ٹکنالوجی ، ڈیفنس کے شعبہ میں سرمایہ کاری ، ایرو اسپیس اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو ، برطانیہ انڈیا بزنس کونسل کے نمائندوں کے علاوہ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر ، چیف سکریٹری سنجے جاجو اور چیف منسٹر کے مشیر رام کرشنا راؤ موجود تھے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی حال ہی میں لندن کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے مقامی صنعت کاروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تھا۔ تلنگانہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے چیف منسٹر اور ریاستی وزراء مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ڈسمبر میں ہونے والے تلنگانہ گلوبل سمٹ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مختلف شعبہ جات کی نشاندہی کی جارہی ہے جن میں سرمایہ کاری کے ذریعہ مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ بیرونی یونیورسٹیز کو تلنگانہ میں کیمپس کے قیام کی دعوت دی گئی ہے۔1/k