تائیوان 20سال تک ہم سے گیس خریدے گا: ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تائیوان نے آئندہ 20 برسوں تک، الاسکا میں مجوزہ پائپ لائن منصوبے سے حاصل ہونے والی، مائع قدرتی گیس ‘ایل این جی’کا 30 فیصد خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ٹرمپ نے الاسکا کے شہر واسیلا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ “تائیوان نے آئندہ 20 برس تک پ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تائیوان نے آئندہ 20 برسوں تک، الاسکا میں مجوزہ پائپ لائن منصوبے سے حاصل ہونے والی، مائع قدرتی گیس ‘ایل این جی’کا 30 فیصد خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ٹرمپ نے الاسکا کے شہر واسیلا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ “تائیوان نے آئندہ 20 برس تک پائپ لائن کے ذریعے فراہم کی جانے والی گیس کا 30 فیصد خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کامیابی یقینی ہے”۔ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ “یہ تاریخ میں کسی بھی شعبے میں کئے گئے بڑے ترین معاہدوں میں سے ایک ہے”۔جلسے میں موجود امریکی وزیر تجارت ‘ہاورڈ لٹنک’ نے بھی کہا ہے کہ تائیوان نے پائپ لائن منصوبے کی ترقی کے لیے 4.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے مذکورہ بیان ذرائع ابلاغ کی موضوع سے متعلقہ خبروں کے بعد جاری کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں نکلنے والے خبروں میں کہا گیا تھا کہ تائیوان کی سرکاری توانائی کمپنی ‘سی پی سی کارپوریشن’ نے گزشتہ سال الاسکا گیس لائن ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ مذکورہ منصوبے سے مائع قدرتی گیس خریدنے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔اس منصوبے کے تحت گیس کو بذریعہ پائپ لائن الاسکا کے دور دراز شمالی علاقے سے ریاست کے جنوبی حصے تک پہنچایا جائے گا، جہاں اسے مائع قدرتی گیس میں تبدیل کرکے خریداروں کو بھیجا جائے گا