حج 2027 کیلئے تلنگانہ سے محرم کوٹہ کے تحت45 عازمین کا انتخاب
حیدرآباد۔14 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2027 کیلئے محرم کوٹہ کے تحت تلنگانہ سے 45 عازمین حج کا انتخاب کیا ہے۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی مولانا غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے بتایا کہ محرم کوٹہ کے تحت تلنگانہ سے منتخب عازمین کو حج مصارف کی پہلی قسط 30 اکتوبر تک ادا کرنی ہوگی۔ منتخب

حیدرآباد۔14 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2027 کیلئے محرم کوٹہ کے تحت تلنگانہ سے 45 عازمین حج کا انتخاب کیا ہے۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی مولانا غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے بتایا کہ محرم کوٹہ کے تحت تلنگانہ سے منتخب عازمین کو حج مصارف کی پہلی قسط 30 اکتوبر تک ادا کرنی ہوگی۔ منتخب عازمین کو 152300 روپئے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کرنا چاہئے ۔ عازمین کو میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائیٹ پر 2 نومبر تک اپ لوڈ کرنا ہوگا یا پھر وہ فٹنس سرٹیفکیٹ 2 نومبر تک ریاستی حج کمیٹی کے پاس جمع کرائیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائیٹ یا حج سویدھا ایپ کے ذریعہ رقم جمع کرائی جاسکتی ہے۔ پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد پیمنٹ رسید اور میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کو اپ لوڈ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلی قسط کی عدم ادائیگی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم پیشکشی کی صورت میں نشست منسوخ کردی جائے گی۔ انہوں نے محرم کوٹہ کے تحت منتخب عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ مقررہ تاریخوں میں رقم کی ادائیگی اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی پیشکشی کو مکمل کرلیں۔1/k